نومبر 13, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

سعودی وزارت داخلہ کا مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

مسجد حرم

مکہ مکرمہ،09مئی ۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں، غیر ملکی مقیم افراد اور ہر قسم کے ویزا رکھنے والوں کے لیے حج کے ضوابط کی پابندی کرنے اور خود کو قانونی کارروائی سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا حصول ایک بنیادی شرط ہے۔ وزارت نے اس سال (1447ھ) کے حج سیزن کے لیے وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور اللہ کے مہمانان کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید برآں وزارت نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں (911) پر، جبکہ مملکت کے دیگر صوبوں میں (999) پر فوری طور پر دی جائے۔

Related posts

انڈیا زکوۃ نے 6 سال مکمل کیے، 2025 کی اچیومنٹ رپورٹ آن لائن تقریب میں جاری

Hamari Duniya News

قرآن کریم ابدی ہدایت، امن و انسانیت کا علمبردار ہے: اصغر علی امام مہدی سلفی، دہلی میں 600 سے زائد حفاظ و قراء کی شرکت کے ساتھ کل ہند مسابقہ کا آغاز

Hamari Duniya News

ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے بچاو کیلئے سعودی عرب اور قطر کا یوکرین سے معاہدے

Hamari Duniya News