نومبر 15, 2026
International بین الاقوامی خبریںQatar قطرSaudi Arabia سعودی عربTop News

ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے بچاو کیلئے سعودی عرب اور قطر کا یوکرین سے معاہدے

سعودی عرب اور قطر

ریاض،28مارچ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت یوکرین سعودی عرب کے ساتھ ڈرون سے دفاع کی اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کی جانب سے اسی طرز کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے جس کا یوکرین کو روس کی جانب سے گذشتہ چار سال سے زائد عرصے سے سامنے ہے۔
یوکرین کی متعدد ڈرون کمپنیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں نے ان سے مدد کے لیے رابطہ کیا ہے۔زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام کا اشتراک کرنے اور جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘


بعد ازاں زیلنسکی قطر پہنچنے جہاں انھوں نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملک میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے میں مہارت کا اشتراک کر سکیں گے۔قطر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے خطے کی سکیورٹی اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ہو سکتا ہے۔یہ معاہدہ ٹیکنالوجی کے اشتراک کے ساتھ ساتھ دفاعی سرمایہ کاری میں تعاون کو ممکن بنائے گا۔

Related posts

اترولہ میں کانگریس لیڈر حسیب خان نے زہرا اسپتال کا کیا افتتاح، یکم نومبر کو دہلی میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل

Hamari Duniya News

لکھنؤ میں ’’جشنِ زبیر انصاری‘‘ کا انعقاد، 25 کتابوں کی اشاعت پر شاعر کو مبارک باد

Hamari Duniya News

مرکزی یونین بجٹ: میں صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں کے لیے کئی اہم اعلانات

Hamari Duniya News