ستمبر 23, 2026
International بین الاقوامی خبریںQatar قطرTop News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش،قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

دوحہ،09مئی (ہ س)۔
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔انہوں نے مستقل امن اور علاقائی استحکام کے لیے جامع معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ادھرایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایٹم بم رکھنے جیسا ہے۔محمد مخبر نے کہا کہ درحقیقت کسی کے ہاتھ میں ایسے فیصلے کی پوزیشن ہونا جو عالمی معیشت پر اثر انداز ہو ، ایک بڑا موقع ہے۔علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت کو ٹھہرا دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔

Related posts

جماعت اسلامی ہند نے یونین بجٹ 2026–27 کے لیے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں

Hamari Duniya News

سعودی عرب نے فون پر ایرانی صدر سے کرلیا بڑا وعدہ، امریکہ کے اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya News

ایران کی حمایت میں میدان میں کود پڑا متحدہ عرب امارات

Hamari Duniya News