20.8 C
New York
مارچ 9, 2026
Regional News علاقائی خبریں

یو پی ایس سی میں کامیاب 52 مسلم امیدواروں کو مبارکباد، نفرت کے ماحول کا جواب تعلیم اور خدمتِ وطن سے دیا جا سکتا ہے

یو پی ایس سی

ریاسی (پنجاب)،07مارچ: مومن انصار سبھا پنجاب کے ریاسی صدر محمد رحمت انصاری نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے52 مسلم امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان طلبہ کے لیے بلکہ پوری ملت کے لیے باعثِ فخر ہے۔
محمد رحمت انصاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے بن چکے ہیں کہ مختلف سطحوں پر مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے میں ہمارے پاس سب سے مضبوط ہتھیار تعلیم ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں اور یو پی ایس سی جیسے اہم مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں تو وہ ملک اور قوم دونوں کی بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں اور اپنے کردار و کارکردگی کے ذریعے نفرت کے ماحول کا مثبت جواب دے سکتے ہیں۔
رحمت انصاری نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور دیگر قومی رہنماو¿ں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی خدمت کی، اسی طرح مسلمانوں کی بڑی تعداد کو بھی آگے آنا چاہیے اور سرکاری و انتظامی شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہیے۔
انہوں نے خاص طور پر مسلم اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ یو پی ایس سی جیسے امتحانات کی تیاری کے لیے بھی تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ وطن اور مثبت کردار ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے مسلمان خود کو ایک محبِ وطن اور ملک کی ترقی میں حصہ لینے والی قوم کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔

Related posts

مسلمانوں کی پستی و زوال کی اصل وجہ قرآن کی تعلیمات کو نظر اندازکرنا ہے

Hamari Duniya News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hamari Duniya News

کیم میں یتیم خانہ کے سنگِ بنیاد کی تقریب، علماء، سماجی شخصیات اور رفاہی اداروں کی مؤثر شرکت

Hamari Duniya News