اپریل 24, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریں

یو پی ایس سی میں کامیاب طلبہ کو ڈاکٹر سید احمد خان کی مبارکباد

ڈاکٹر سید احمد

نئی دہلی،07مارچ۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے52 مسلم طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری ملت کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم نوجوان اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے رہیں گے اور ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے تعلیم سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلہ کے ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھائیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے مسلمانوں کو مایوس اور کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن تعلیم اور محنت کے ذریعے اس کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا اصل سرمایہ علم اور تعلیم ہے، اسی کے ذریعے وہ کامیابی اور عزت حاصل کر سکتے ہیں۔

قرآن مجید کی پہلی وحی “اقر باسم ربک الذی خلق” کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا واضح پیغام یہی ہے کہ اللہ کے نام سے علم حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلم نوجوانوں کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں قوم و ملک کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Related posts

کیرانہ-کھرگان-سنہٹی مسورہ رابطہ سڑک کو میرٹھ-کرنال شاہراہ سے جوڑنے کی پہل

Hamari Duniya News

صحافی مضبوط اور متحد ہوں گے تو جمہوریت بھی مضبوط ہوگی: سدھیر چودھری

Hamari Duniya News

اے ایم پی نے ممبئی میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں 25 سالہ روڈمیپ کے مرحلہ وار نفاذ کے خاکے کو پیش کیا

Hamari Duniya News