August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آخر ایسا کیا ہوا کہ دھونی نے سی ایس کے سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی

MS Dhoni

چنئی، 4 اپریل ( ایچ ڈی نیوز)۔

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان ایم ایس دھونی نے پیر کے روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 12 رنوں سے حاصل ہوئیقریبی جیت کے بعد اپنے گیند بازوں کو بڑی وارننگ دی ہے۔
سی ایس کے نے لکھنو کے سامنے جیت کے لیے 218 رنوں کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ حالانکہ کے ایل راہل کے کھلاڑی ہدف کے قریب آگئے، لیکن آخر میں وہ 12 رن کے فرق سے ہدف سے محروم رہ گئے۔ ایک چیز جو لکھنو کے حق میں گئی ،وہ سی ایس کے کے گیند بازوں کی جانب سے کی گئی وائیڈز اور نو بال کی تعداد تھی۔
دھونی نے میچ کے بعد کہا،”ایک اور بات یہ ہے کہ انہیں نو بالز یا ایکسٹرا وائیڈزپھینکنے سے گریز کرنا ہوگا، ورنہ انہیں نئے کپتان کے تحت کھیلنا پڑے گا۔ یہ میری دوسری وارننگ ہوگی اور پھر میں باہر ہوجاوں گا“۔
تیز گیند باز تشار دیشپانڈے، جو سی ایس کے کے لیے امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھیل رہے تھے، نے میچ کے اپنے پہلے اوور میں دو نو بال اور تین وائیڈز پھینکے۔ انہوں نے 11 گیندوں کا اوور پھینکا اور 18 رن دیے۔دیپک چاہر اور بین اسٹوکس نے بھی پورے پاور پلے کے دوران رن دیئے۔ اسٹوکس نے آئی پی ایل 2023 کے اپنے پہلے اوور میں 18 رن دیے۔
دیپک چاہر کی پورے پاور پلے کے دوران خوب دھنائی ہوئی۔ انہوں نے پاور پلے میں تین اوور پھینکے اور 37 رن دیے۔ جبسی ایس کے کے گیند بازوںکی دھنائی ہو رہی تھی ، تب دھونی مایوسی کے ساتھ اسٹمپ کے پیچھے کھڑے تھے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا ” ہمیں تیز گیندبازی میں کچھ بہتری لانے کی ضرورت ہے، کنڈیشنز کے مطابق گیند بازی کرنے کی ضرورت ہے، اس بات پر نظر رکھنا ضروری ہے کہ مخالف بولرز کیا کر رہے ہیں“۔آئی پی ایل 2023 میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کے بعد، سی ایس کے کا مقابلہ ہفتہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس سے ہوگا۔

Related posts

نیپال نے اسکاٹ لینڈ 3وکٹ سے شکست دے دی،احتجاج اسکاٹس کھلاڑیوں نے نیپالی کرکٹر سے ہاتھ نہیں ملایا

Hamari Duniya

بھارتی شیروں نے کیویوں کو روند ڈالا، اب سیمی فائنل میں کنگاروؤں کی باری

Hamari Duniya

مکیش امبانی نے روہت شرما پر پھر جتایا بھروسہ، بنایا برانڈایمبیسڈر

Hamari Duniya