2.7 C
New York
مارچ 6, 2026
Regional News علاقائی خبریں

نمازِ تراویح میں قرآن سننا اور سنانا بڑی سعادت کی بات : مولانا محمد یعقوب

کیرانہ، 6 مارچ(عظمت اللّٰہ خان)
مقامی محلہ دربار خورد کے ریتا والا میں محمد سلمان بجلی والوں کے مکان پر گزشتہ شب نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم کی تکمیل عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایک بابرکت اور روحانی محفل منعقد ہوئی جس میں اہلِ محلہ اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد یعقوب نے قرآنِ کریم کی عظمت، برکت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کا مقدس کلام اور انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے، اس ماہِ مبارک میں قرآن کی تلاوت اور اس کی سماعت کی خاص فضیلت ہے۔ نمازِ تراویح میں قرآن سننا اور سنانا بڑی سعادت کی بات ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قرآنِ کریم کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔

نمازِ تراویح میں حافظ محمد عمیر نے پندرہ دن میں قرآنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ سامع کے طور پر حافظ محمد صادق اور حافظ محمد شاہباز نے خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر مولانا فیض محمد، مولانا محمد یعقوب، مفتی محمد آصف، مفتی محمد مہربان، قاری ہارون، راشد علی سابق چیئرمین، چودھری سالم ممبر،انتظار انصاری، قاری محمد عرفان ضیاء اور محمد دانش سمیت شہر کے دیگر معززین موجود رہے۔

اختتام پر نمازِ تراویح میں شرکت کرنے والے مقتدی حضرات، حفاظِ کرام اور علمائے کرام کو اعزاز سے نوازا گیا اور دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔

Related posts

قومی تعلیمی بیداری مہم کے تحت کشمیر میں کامیاب تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

Hamari Duniya News

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News

حکیم اجمل خاں کے 158ویں یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد، ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

Hamari Duniya News