رشی سنگھ اتوار کی رات ‘انڈین آئیڈل’ کے 13ویں سیزن کے گرینڈ فنالے کے فاتح رہے ۔ رشی نے انڈین آئیڈل ۔13 کی ٹرافی جیت کر گرینڈ فنالے میں پہنچنے والے سرفہرست کنٹسٹنٹ سوناکشی کر، چراغ کوتوال، بدیپتا چکرورتی، شیوم سنگھ اور دیوسمیتا کو شکست دی۔
فاتح رشی سنگھ کو سونی میوزک انڈیا کے ساتھ ریکارڈنگ کے معاہدے کے علاوہ 25 لاکھ روپئے کا نقد انعام، ایک چمکتی ہوئی ماروتی سوزوکی ایس یو وی کار ملی ہے۔ شو کے جج نیہا ککڑ، وشال ددھلانی اور ہمیش ریشمیا تھے۔ رشی نے اس موقع پر کہا، ”میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہی ہو رہا ہے ۔ اس اہم شو کی میراث کو آگے بڑھانا اعزاز کی بات ہے۔ میں چینل، ججز اورانڈین آئیڈل کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں‘۔
رشی سنگھ ایودھیا، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ رشی سنگھ اپنے والدین کے حقیقی بیٹے نہیں ہیں، انہیں ان کے والدین نے گود لیا تھا۔ اس کا انکشاف خود رشی سنگھ نے شو کے دوران کیا تھا۔ فی الحال وہ دہرادون کی ہمگیری جی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔
