January 26, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

فلم ’جوان‘ نے بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Jawan

شاہ رخ خان کی فلمجواناس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس ماہ کی 7 تاریخ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم پہلے ہی نئے ریکارڈ بنا چکی ہے۔ فلم نے پہلے دن ہی 75 کروڑ روپے کمائے۔ ریلیز کے 18 دن بعد بھی فلم کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔ فلم نے 18 دنوں میں دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ 

سکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے اپنی ریلیز کے 18 ویں دن 15.69 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کمائی کے حساب سے اس فلم کا اب تک کا کل مجموعہ 562 کروڑ روپے ہے۔ فلم کی کمائی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ فلم جلد ہی بھارت میں 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔جوان ‘ 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی سب سے تیز فلم بن گئی ہے۔ 

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمجواننے بیرون ممالک میں بھی خوب کمائی کی ہے۔ کنگ خان کی یہ فلم اب تک دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ کی کمائی کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ اس فلم نے ہندی کے ساتھ ساتھ تامل اور تیلگو میں بھی زبردست کمائی کی ہے۔ فلم نے کمائی کے معاملے میں ’پٹھاناور’ غدر -2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ کی فلم ’پٹھانکو دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمانے میں 26 دن لگے لیکن جوان نے صرف 18 دنوں میں دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ 

شاہ رخ خان فلم ’جوانمیں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے پانچ روپ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں نینتھارا ، وجے سیتھوپتی ، سانیا ملہوترا ، پریامانی ، گریجا اوک ، ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔ 

Related posts

اس عظیم کرکٹر کی بیٹی بالی ووڈ میں جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار!۔

Hamari Duniya

دھرمیندر کو سنی دیول کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔

Hamari Duniya News

رنبیر کپور کی اپیل پر شاہ رخ خان نے کردیا بڑا اعلان

Hamari Duniya