28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
سعودی عرب

عمرہ کرنے کیلئے آنے والوں سے سعودی عرب کی اپیل، یہ یہ چیزیں ساتھ نہ لائیں

خانۂ کعبہ

ریاض،یکم اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔ وزارت نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔وزارت نے سفارش کی ہے کہ عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے 60,000 ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں۔ اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر اور قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل گریز کریں۔
سعودی عرب نے آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں۔ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجیے۔ رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے۔ جب دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

Related posts

کب منعقد ہوگی غسل کعبہ کی تقریب، جانئے کب کب نبیﷺ کعبہ کو غسل دیتے تھے

Hamari Duniya

پروقار سالانہ تقریب کے دوران تبدیل کیا گیا غلاف کعبہ’کسوہ‘۔

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya