October 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانا ممکن نہیں : نتیش

پٹنہ ، 17 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔

کرپوری ٹھاکر کی برسی پر جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کے مجسمے پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو ستان کو ہندوراشٹر بنانے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بھارت ہے ، یہاں ایسا ممکن نہیں۔ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ اگر کوئی اس ملک کے بارے میں کچھ بھی بولے تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کےقول کے علاوہ کسی کی بات نہیں سننی چاہئے۔ کوئی کچھ کہے تو سمجھ لیں کہ وہ ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ آخر کار گاندھی کو بھی قتل کر دیا گیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ باپو راستے پر ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے بارے میں جو کہا ہے اس کی بنیاد پر ملک کو آگے بڑھنا ہے۔ باقی لوگ جو چاہیں بولتے رہیں ، لوک سبھا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے ۔

بی بی سی دفتر پر محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی بی سی پر کی گئی کارروائی سے بالکل واضح ہے کہ ان لوگوں کی خواہش کیا ہے ۔ اگر کوئی ان لوگوں کے خلاف بولے گا تو کارروائی ہوگی۔ ہم لوگ مسلسل سمادھان یاترا پر تھے اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کریں گے۔

پارلیمنٹ میں گوتم اڈانی سے متعلق جے پی سی کے مطالبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ارکان پارلیمنٹ کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ جب ہم لوگ اپوزیشن میں تھے تب بھی اس وقت کی حکومت ہماری بات مانتی تھی۔ اٹل جی اپنے مخالفین کی بھی سنتے تھے۔

اس موقع پر ریاستی حکومت کے آرٹ ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کل مذہبی دعا کا اہتمام کیا گیا اور جننائک کرپوری ٹھاکر کی زندگی اور کاموں پر مبنی گیت پیش کیا گیا۔

 

Related posts

مودی حکومت میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج

Hamari Duniya

جمعیة علماءہند کا قابل تعریف قدم،ترکی زلزلہ متاثرین کی امدادکےلئے وفد ترکی پہنچا

Hamari Duniya

Sharad Pawar: این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات

Hamari Duniya