22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

نتیش کابینہ کی میٹنگ میں 12 ایجنڈوں پر لگی مہر

پٹنہ، 12 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔بہار کابینہ میں 12 ایجنڈوں پر مہر لگی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں 12 فیصلوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بھاگلپور میں واقع انجینئرنگ کالج میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے 5 اضافی تعلیمی آسامیاں اور گیا انجینئرنگ کالج اور دربھنگہ انجینئرنگ کالج میں انجینئرنگ کورس کے لیے 2-2 اضافی آسامیاں یعنی کل 9 تعلیمی عہدوں کی تخلیق کو منظوری دی گئی ہے۔
دربھنگہ انجینئرنگ کالج میں فائر ٹکنالوجی اور سیفٹی کورس کے لیے 12 اضافی تعلیمی آسامیاں اور بختیار پور انجینئرنگ کالج میں اسی کورس کے لیے 6 اضافی تعلیمی آسامیاں سمیت 18 اضافی تعلیمی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پٹنہ ہائی کورٹ کے قیام میں بنچ سکریٹریوں کے 64 منظور شدہ عہدوں میں سے 10 عہدوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور بنچ سکریٹری کیڈر کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے۔
بہار کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے مسابقتی امتحان میں شرکت کے لیے مواقع کی حد کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایم سی ایچ میں گرین سینٹر پاور سب اسٹیشن کی تنصیب کے لیے 2 ارب 55 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار روپے کی اسکیم کی منظوری دی گئی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کے عارضی کیمپس کے قیام کے لیے مجموعی طور پر 98 کروڑ 3500000 کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔ کابینہ کی میٹنگ میں بہار اسپورٹس اتھارٹی، پٹنہ کے بہتر کام کے لیے ضمنی قوانین کے مسودے اور تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ بہار میونسپل پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ماڈل بائی لاز 2022 کو منظوری دے دی گئی ہے۔

Related posts

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی میٹنگ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں پرشانت کشور

Hamari Duniya

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

رکشا بندھن پر وزیراعظم نے ملک کے شہریوں کو دیا تحفہ، گیس سلنڈر ہوا سستا

Hamari Duniya