22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔۔۔تو ہر بچہ پیدا ہونے سے پہلے اپنی ماں سے پوچھتا کہ اعظم خان سے پوچھ لو نکلنا ہے یا نہیں،بیان پر ہنگامہ

نئی دہلی،(ایچ ڈی نیوز)۔

اپنے بیانیہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اعظم خان نے ایک اور ایسا بیان دے دیا ہے کہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اور اپنے اس بیان کی وجہ سے ان کی پریشانیاں بھی بڑھ سکتی ہیں۔ ان کے اس بیان سے خواتین میں شدید ناراضگی ہے۔ جس کی وجہ سے ان خواتین نے رام پور میں اعظم خان کے خلاف کیس بھی درج کرایا ہے۔ اور پولس نے اس معاملے میں کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

Global Management consultant
سعودی عرب میں کیریئر سنوارنے کے خواہشمند فوری رابطہ کریں

اعظم خان نے 29 نومبر کو شطرخانہ میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جو میرے اور ہمارے لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے، اس کا انتقام لینے کے لیے کوئی ضرور پیدا ہوگا۔ اگر چہ میں اس دن رہوں یا نہ رہوں لیکن آپ تو رہیں گے ہی

بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا سلوک ان کے ساتھ ہورہا ہے اگر ویسا وہ چار حکومتوں میں رہتے ہوئے کرتے تو بچے ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے سے پہلے پوچھتے کہ  پوچھ لو اعظم خان سے باہر نکلنا بھی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے عدالت نے اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔چاسی وجہ سے رامپور شہر سیٹ پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ اور اعظم خان ایس پی امیدوار عاصم رضا کیلئے تشہیر کررہے ہیں۔

Related posts

موربی پل سانحہ پر جمعیة علما ءہند کا اظہار رنج و غم

Hamari Duniya

آدھی رات کوامت شاہ کی پولس نے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کیا کیا کہ نہیں رک رہے ہیں آنسو، سپریم کورٹ دہلی پولس پر برہم

Hamari Duniya

مدارس کو نقصان پہنچانے والی کوششوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا

Hamari Duniya