September 6, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قطر قومی خبریں

ہندوستان اور قطر کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط، 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کر یں گے دونوں ممالک

India Qatar

نئی دہلی، 18 فروری ۔ منگل کو ہندوستان اور قطر کے درمیان بات چیت کے بعد دو معاہدوں اور پانچ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو سٹریٹجک سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے 2030 تک اپنی باہمی تجارت کو دوگنا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے منگل کو دہلی کے حیدرآباد ہاوس میں انفرادی اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
قطر کے امیر کے دورہ ہند کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ میں سکریٹری (سی پی وی اور او آئی اے) ارون کمار چٹرجی نے کہا کہ بات چیت کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور توانائی کے شعبے بات چیت کے مرکز میں رہے۔ اس دوران ہندوستانی بندرگاہوں میں قطر کی سرمایہ کاری پر بھی بات ہوئی۔ ہندوستان اور قطر نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور قطر نے 2030 تک اپنی باہمی تجارت کو دوگنا کرکے 28 بلین ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت 14 ارب ڈالر ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے اپنے موقف کا اظہار کیا۔
چٹرجی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال بات چیت کا حصہ تھی۔ اسرائیل اور حماس کے معاملے پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے اپنے موقف کا اظہار کیا جبکہ قطری فریق نے اپنا موقف پیش کیا اور خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران قطر میں ہندوستانی سفیر نے کہا کہ قطر نے اب تک 95 ہندوستانیوں کو معاف کیا ہے۔ جبکہ قطر میں 600 ہندوستانی جیل میں ہیں۔

Related posts

مولانا لیاقت علی قاسمی کا عبید الرحمٰن الحسینی نے کیا پرزور استقبال

Hamari Duniya

راہل گاندھی کا مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں فرضی ووٹر بنانے کا سنسنی خیز الزام

Hamari Duniya

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی ٹوئٹر پر کی گئی اپیل کو مانیں گے دلت؟

Hamari Duniya