29.7 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

کولکاتہ: آر جی کر میڈیکل کالج ریپ کیس میں سنجے رائے مجرم قرار، 20 جنوری کو سنائی جائے گی سزا

کولکاتہ 19 جنوری 2025: سیالدہ کورٹ نے کولکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر تعینات ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سنجے رائے کو قصوروار پایا ہے۔ اس دوران متاثرہ لڑکی کے والدین بھی عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔ سنجے رائے کو پیر (20 جنوری 2025) کو سزا سنائی جائے گی۔ 9 اگست 2024 کی صبح، شمالی کولکتہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج آر جی کر میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی، جس پر کئی زخموں کے نشانات تھے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 64، 66، 103/1 لگائی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف شکایت یہ ہے کہ وہ آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سیمینار روم میں گیا اور وہاں آرام کر رہی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ  عصمت دری کی اور حملہ کیا اور پھر اسے مار ڈالا۔ ڈاکٹر کے قتل اور عصمت دری کیس کے ملزم سنجے رائے کا ٹرائل 9 جنوری کو مکمل ہوا، اس دوران 50 گواہوں سے جرح کی گئی۔ سی بی آئی نے عدالت سے سنجے رائے کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیس کی مکمل چھان بین کے بعد جج نے اسے مجرم قرار دیا اور کہا کہ اسے سزا ملنی چاہیے۔ عدالت اب 20 جنوری کو سنجے رائے کی سزا کا اعلان کرے گی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مجرم نے پہلے متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کی اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے اس کی موت کو کنفرم کرنے کے لیے اس کا دو بار گلا گھونٹا تھا۔ آر جی کر میڈیکل کالج نے شروع میں کہا تھا کہ یہ خودکشی تھی، لیکن پھر معاملہ تہہ در تہہ کھلنے لگا۔ اس معاملے کی سچائی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

Related posts

سعدی خوانی فیسٹیول کا تیسرا دور، 20دسمبر ہے آخری تاریخ

Hamari Duniya

بی جے پی مسلمانوں اور دلتوں کی سیاسی قیادت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے:عدنان اشرف

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ ملک بھر میں اقلیتی سنیاسمواد پروگرام منعقد کرے گا:جمال صدیقی

اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے 6 کلسٹر انچارج اور 21 کو انچارج بنائے، بی جے پی نے اقلیتی برادری کی حمایت کے لیے بنائی بڑی حکمت عملی، پی ایم مودی اور جے پی نڈا سنبھالیں گے کمان:

Hamari Duniya