17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی جے پی مسلمانوں اور دلتوں کی سیاسی قیادت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے:عدنان اشرف

Adnan Ashraf

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نیشنل میڈیا انچارج عدنان اشرف کی مسلمانوں اور دلتوں سے کانگریس کی قیادت کو مضبوط کرنے کی اپیل
نئی دہلی ،20نومبر ۔ آج کے موجودہ ملک کے سیاسی حالات پر اگر آپ غور کریں تو دیکھیں گے کہ بی جے پی خفیہ طور پر سازش کر کے مسلم اور دلت قیادت کو پورے ملک سے آہستہ آستہ ختم کر رہی ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ مسلم اور دلت سیاسی طور پر مستحکم ہوں اور ملک کی قیادت میں اپنا کردار ادا کریں اور سیاست میں اپنی نمائندگی حاصل کر سکیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ مسلم قائدین کو کہیں انکاونٹر میں تو کہیں بد عنوانی کے جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہی ہے۔

Adnan Ashraf

مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نیشنل میڈیا انچارج اور مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے انچارج عدنان اشرف نے کیا۔ انہوں نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں جاری اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنے انتخابی دورے کے دوران صحافیوں سے عوامی مسائل پر گفتگو کی اور ریلیوں سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے مہاراشٹر کے موجودہ سیاسی تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مرکز اور مہاراشٹر میں گزشتہ دس برسوں سے اقتدار میں ہے مگر انہوں نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔جو وعدے کئے وہ زمینی سطح پر پورے نہیں ہوئے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف خوب تشہیر کی مگر اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی اور بے روزگاری پر گفتگو نہ کر کے محض فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ان کے پاس عوام کے سامنے بتانے کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہے۔سب کا ساتھ اور سب کا وکاس ایک خوبصورت نعرہ تھا مگر وزیر اعظم اور بی جے پی رہنما کہیں اب اس نعرے کا ذکر نہیں کر رہے ہیں، ان کا زور صرف نفرت کی سیاست پر ہے۔

Adnan Ashraf
کانگریس کے قومی میڈیا انچارج عدنان اشرف نے اس دوران جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتخابی ریلیوں سے خطاب بھی کیا ۔ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے
ہوئے انہوں نے مسلمانوں سے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلم قیادت کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لئے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ سیاست میں آئیں۔ سیاست کوئی بری چیز نہیں ہے۔ اسی سیاست ہی کہ دین ہے کہ آج ہم سر اٹھا کر چل رہے ہیں ۔اسی سیاست کے ذریعہ سے ہم اپنا آئین حق حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے سیاست میں آنے کی اپیل کی اور کہا کہ آج کے نوجوان ہی مستقبل کے رہنما ہوں گے۔

Adnan Ashraf

جھارکھنڈ میں بی جے پی کے ذریعہ گھسپیٹھ اور در اندازی کے الزام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در اندازی کے ذریعہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ کیا جاتا ہے۔ہیمنتا بسوا سرما روزانہ جھارکھنڈ میں آ کر ہندو مسلمان کرتے ہیں ۔ جھارکھنڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے جہاں سے در اندازی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمنتا بسوا سرما تو خود بی جے پی میں گھسپیٹھیا ہیں ۔جس پارٹی نے انہیں سب کچھ دیا اس کو ٹھکرا کر وہ بی جے پی میں آئے ہیں اور یہاں ہندو مسلمان کی نفرت کی سیاست کر رہے ہیں ۔عدنان اشرف نے مزید کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے مقابلے میں راہل گاندھی نے محبت کی دکان کھولنے کا اغاز کیا ہے اور اب یہ محبت کا بازار بن چکا ہے جس کی خوشبو ہر طرف پھیل رہی ہے۔اسی سے سب سے زیادہ بی جے پی کو دقت ہے۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے کانگریس کی قیادت اور امیدواروں کو بڑے پیمانے پر حمایت کرنے کی اپیل کی ۔

Related posts

مسلمانوں کےخلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya

 بھارت نے سری لنکا کیساتھ پڑوسی ہونے کاحق ادا کردیا، کروڑوں ڈالر کی امداد فراہم کی

Hamari Duniya

سنہری باغ مسجد نئی دہلی کے انہدام پر روک لگائی جائے، صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعدمدنی نے وزیر اعظم کو لکھا خط

Hamari Duniya