32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

فوکس نیوزکا اعلان، ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

Trump

واشنگٹن،06نومبر۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیت لیا ہے۔ امریکی چینل نے یہ اعلان اہم ریاستوں پینسلوانیا اور وسکونسن میں ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے پیش نظر کیا ہے۔فوکس نیوز نے اپنی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر لکھا، “ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو گئے۔”
ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47ویں صدر بن گئے۔ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔
78 سالہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران امریکی تاریخ میں دوران اقتدار کسی صدر کے خلاف دو مواخذوں کا سامنا کیا اور وہ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں کسی مجرمانہ الزام میں سزا سنائی گئی۔وائٹ ہاوس کی اس دوڑ میں بے مثال واقعات دیکھنے میں آئے، جب ٹرمپ کو دو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، صدر جو بائیڈن اچانک اپنی حریف، نائب صدر کملا ہیرس کو صدارت کے لیے نامزد کرتے ہوئے ریس سے واپس ہوگئے، اور مہینوں کی پرجوش انتخابی مہموں کے دوران اربوں ڈالر خرچ کیے گئے۔
ٹرمپ نے پہلے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بائیڈن کے خلاف 2020 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، اور ان کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل کی عمارت پر حملہ کیا تھا۔”اگر میں الیکشن ہارتا ہوں، اور اگر یہ منصفانہ الیکشن ہوا، تو میں سب سے پہلے اس کا اعتراف کروں گا،” ٹرمپ نے وضاحت کیے بغیر صحافیوں کو بتایا۔

Related posts

انگلینڈ ٹی 20 عالمی کپ کا نیا چمپئن بن گیا، پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست

Hamari Duniya

شاندار کامیابی، میڈیکل ٹورازم میں دنیا بھر میں یہ ہے بھارت کا مقام

Hamari Duniya

جمعیة علماءہند کے کارکنا ن ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya