17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

ریپبلکن جماعت کی امریکی سینیٹ میں بھی برتری، تین مسلمان کانگریس کے دوبارہ رکن منتخب

امریکی ایوان

واشنگٹن،06نومبر۔ بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ویسٹ ورجینیا اور اوہایو ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی پر فتح حاصل کر لی ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ فی الوقت ایوان میں ریپبلکن جماعت کو معمولی فرق سے برتری حاصل ہے۔امریکی چینلوں این بی سی اورفاکس نیوز کی توقعات کے مطابق ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے امریکی سینیٹ کی وہ نشست جیت لی جو ڈیموکریٹس کے پاس تھی۔ یہاں ریپبلکن بیرنی مورینو نے ڈیموکریٹ شیروڈ براون کو شکست دی جو 2007 سے اس منصب پر کام کر رہے تھے۔ویسٹ ورجینیا ریاست میں ریپبلکن جم جسٹس نے ڈیموکریٹ سینیٹر جو مانچن کی نشست پر گلین الیوٹ کو شکست دی۔

مانچن کو نئی مدت کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا گیا تھا۔امریکی سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹس کو انتہائی معمولی برتری (51 نشستیں بمقابلہ 49 نشستیں) حاصل ہے۔ اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نڑاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہو گئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

Related posts

ملازمت کے فرائض چھوڑ کر نفلی نماز پڑھنا بھی حرام ہے اور عوض میں ملنے والی تنخواہ بھی حرام ہوگی: شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی

Hamari Duniya

عمران خان کے پیر سے ابھی نہیں نکلا گولی کا ٹکڑا، سامنے آئی حملے کے بعد پہلی تصویر

Hamari Duniya

اس مرتبہ آسان نہیں ہے رجب طیب اردغان کیلئے صدر بننے کا راستہ 

Hamari Duniya