29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

الفلاح فاؤنڈیشن دہلی یونٹ کے رضاکاروں نے کاشف کیلئے دہلی کے ایمس میں کیا خون عطیہ

Al Falah Foundation

دہلی بالخصوص پرانی دہلی میں خون عطیہ تحریک کو مضبوط کرنے کی سخت ضرورت:ذاکر حسین

نئ دہلی،3 نومبر: خون عطیہ کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) اعظم گڑھ کے موضع نیاؤج کے رہائشی محمد کاشف کیلئے رحمت بن کر سامنے آئ۔ کاشف کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن دہلی شاخ کے ذمہ دار ندیم احمد کی سرپرستی میں کاشف کیلئے تین یونٹس خون عطیہ ہوا۔جس میں ندیم خان نے خود اپنا خون دہلی کے معروف اسپتال ایمس میں کاشف کیلئے عطیہ کیا، وہیں نبیل احمد اور محمد سیف نے بھی اس موقع پر اپنا خون عطیہ کر انسانیت کی مثال قائم کی۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے تنظیم کے مذکورہ تینوں ڈونرز کی جم کر ستائش کی اور عوام سے الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن سے جڑنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ دہلی بالخصوص پرانی دہلی میں خون عطیہ کے پیغام کو عام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اب تک ہزاروں مریضوں کو مفت خون مل چکا ہے اور تنظیم عوام کو لگاتار خون عطیہ کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اب الفلاح فاؤنڈیشن موسہر،دلت اور ہندو بستیوں میں بھی جاکر غریب عوام کو اپنے مشن کے بارے میں اطلاع دے گی۔

Related posts

انسانی جسم کیلئے چینی کا روزانہ استعمال کتناضروری؟

Hamari Duniya

نیتا امبانی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو دیا فٹنس کا منتر

Hamari Duniya

میڈیکل سروس سوسا ئٹی نے فری میڈیکل کیمپ لگایا

Hamari Duniya