29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے جعفر آباد تھانہ میں نرسنگھا نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا

Zubair Chaudhary

نئی دہلی، 05 اکتوبر: گستاخ رسول یتی نرسنگھا نند کے ذریعہ پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے خلاف مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے تھانوں اور پولیس اسٹیشنوں میں شکایتیں اور ایف آئی آر درج کراکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدروسابق کونسلر چودھری زبیر احمد نے جعفرآباد تھا نہ کے ایس ایچ او سریندر کمارسنگھ کوگستاخ رسول نرسنگھا نندکے خلاف شکایتی مکتوب دیا اور ایف آئی آر درج کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔زبیر احمد نے کہا کہ ملعون نے شان رسالت میں جس الفاظ کا استعمال کیا ہے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ہے اس لئے ملک و ملت کے ماحول کو پرامن اور سازگار بنانے کے لئے ایسے نفرت کے پجاریوں کو ہمیشہ ہمیش کے لئے جیل میں ڈالناازحد ضروری ہے۔ اس موقع پرسید ناصر جاوید،خورشید بھاٹی،رئیس انصاری،مقبول بیگ،مرزا شوقین،ضرار احمد،راؤ نوید،سرتاج احمد،سکندر خان،نواب الدین،معراج،اسلم ملک اور نعیم الدین وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

Related posts

فارسی، اردو کے قلمی نسخوں ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کیلئے انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹراورجامعہ ہمدردکے درمیان معاہدہ

Hamari Duniya

مہیلا پارک اردو بازار میں لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ کو سنا

Hamari Duniya

‘بھارت ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا’، مغربی ممالک اس تعلق سے سنجیدہ پیشن گوئیاں کر رہے ہیں: مارٹن وولف

Hamari Duniya