17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

مہیلا پارک اردو بازار میں لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ کو سنا

Kausar Jahan

نئی دہلی، 31 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
ملک کے ہر دلعزیز وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے عوام سے خطاب سیریز ”من کی بات” کی 108ویں قسط کا ایک خصوصی اسٹیج پروگرام مہیلا پارک اردو بازار، جامع مسجدک میں منعقد کیا گیا۔۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم سماج کے لوگوں خاص طورپر مسلم خواتین اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر  جہاں نے بھی شرکت کی۔آج کے من کی بات پروگرام کا انعقاد اردو بازار مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیراعظم کا خطاب توجہ سے سنا۔

Al Khadam

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات سیریز کے 108ویں ایپی سوڈ کے ذریعے اپنے خطاب میں سب سے پہلے ملک کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور 108ویں قسط کے تناظر میں نمبر 108 کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو بھی بیان کیا۔ وزیر اعظم کے آج کے خطاب کا بنیادی موضوع ہم وطنوں کی توجہ جسمانی اور ذہنی صحت کی طرف مبذول کرانا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے لوگوں سے کھانے کے بہتر معیار پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی اور ساتھ ہی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے فٹ انڈیا پروگرام کی کامیابی اور اس میں سبھی کی شرکت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ملک میں خواتین کی اختیار دہی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ملک کے مختلف شعبوں میں بااختیار خواتین اور ان سے وابسطہ کارناموں اور واقعات بیان کیے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی نوجوانوں کے ذریعہ کی جارہی نئی دریافتوں کی توسیع اور ملک میں اختراعی مرکز قائم کئے جانے کو ہندوستان کے لئے مستقبل میں ایک نئی طاقت اور ترقی کا اشاریہ قرار دیا اور اس کے ذریعے ترقی کے میدان میں آئندہ ہونے والی پیشرفت کی طرف بھی اشارہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں مختلف سطحوں پرہو رہی ترقی اور پیشرفت کو مستقبل میں نئی امید کا ذریعہ قرار دیا۔

Related posts

ایم ای پی نے مشرقی اترپردیش سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم لکھا خط

Hamari Duniya

Condolence Meeting: عبد الرشید اگوان تبدیلی کے محرک اور حقیقت پسند انسان تھے، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (دہلی) کے جلسہ تعزیت میں قوم کے بے لوث خادم  اور ہمہ جہت دانشور کوجذباتی خراج عقیدت

Hamari Duniya

آدھی رات کوامت شاہ کی پولس نے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کیا کیا کہ نہیں رک رہے ہیں آنسو، سپریم کورٹ دہلی پولس پر برہم

Hamari Duniya