34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کے دہرے معیارپر اٹھائے سوال

Saudi Arabia

ریاض،21فروری: امریکہ نے سلامتی کونسل میں پیش کئے گئے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔سعودی عرب نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریاض سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کر دی ہے۔امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق الجزائر کی قرارداد ویٹو کی ہے۔سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔امریکا نے تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

Related posts

Sharad Pawar: این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات

Hamari Duniya

میڈیاکی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیۃعلماء ہند 7اپریل 2020سے سپریم کورٹ میں کیس لڑرہی ہے

Hamari Duniya

یکساں سول کوڈ کا شوشہ

Hamari Duniya