30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سیاسی اتحاد کے ساتھ سماجی اتحاد کا دور شروع

Mansouri federation

کل ہند منصوری فیڈریشن کا دہلی میں اہم اجلاس ،منصوری فیڈریشن کا الیکشن سے پہلے بڑااعلان
نئی دہلی،26دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
2024لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ویسے ہی آبادی کے تناسب سے اپنی سیاسی حصہ داری کو لیکر اپنی برادری کی تنظیم چلانے والے لیڈر وں کی بے چینی بھی بڑھ رہی ہے اسی سلسلے میں دہلی کے تیواری بھون میں منصوری فیڈریشن آف انڈیا کے بینر تلے کل ہند منصوری برادریوں کے تمام تنظیموں کے سربراہان کے ایک اہم اجلاس انعقاد عمل میں آیا، منصوری فیڈریشن آف انڈیا کے قومی صدر حاجی مہدی حسن منصوری اور انکے رفقاءکی دعوت پر، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، بہار، تلنگانہ، اترپردیش، سمیت تقریبا ملک کے تمام حلقوں سے منصوری برادری کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں کئی اہم باتوں پر اتفاق رائے ہوا اور 22لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنھیں منصوری برادری کے مستقبل کے لائحہ عمل پر حتمی فیصلہ لینے اختیار دیا گیا ۔
اس موقع پر منصوری فیڈریشن آف انڈیا کے صدر حاجی مہدی حسن منصوری اور انکے ساتھیوں نے تمام مہمانوں کا شال اوڑھا کر اور گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔ اجلاس میں ذاکر منصوری،صدر دہلی اقلیتی کمیشن،آر ، اے، عثمانی لکھنؤ، عارف منصوری مہاراشٹر، نسیم منصوری مدھیہ پردیش، شاہنواز منصوری ہریانہ، نعیم منصوری اتراکھنڈ، حاجی فاروق دہلی،حاجی سلیم منصوری، نظام الدین منصوری راجستھان، شمیم منصوری بہار، کے علاوہ سینکڑوں برادری کے ذمہ داران موجود تھے-

Related posts

انسان کہلانے کا مستحق وہی شخص ہےجو دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہو: احمدریحان فلاحی علیگ

Hamari Duniya

جاگو جنم ابھیان، پتریکا ویژن-2030 پروگرام: روزگار پر مبنی اسکیموں کو مقامی سطح پر نافذ کیا جائے

Hamari Duniya

مسجد کے امام کی بیٹی نے سی بی ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی

حافظ محمد زاھد خان ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس میں واقع مسجد کے امام ہیں، سر فخر سے بلند:

Hamari Duniya