29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
صحت

آل انڈیا طبّی کانگریس کا 78 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ  گڑھ مکتیشور (ہاپوڑ) میں لگایا گیا، سماجوادی رہنما کمال اختر نے کیا افتتاح

Free Unani medical camp

ہاپوڑ، 18 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیراہتمام ’یونانی اپچار – جنتا کے دوار، مشن 2025‘ کے تحت 78 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ گڑھ مکتیشور (ہاپوڑ، اترپردیش) میں واقع طاہر ویلنیس سنٹر پر عمل میں آیا۔ کیمپ کا افتتاح رکن اسمبلی (یوپی)، سابق ایم پی اور سابق کیبنیٹ وزیر حکومت یوپی جناب کمال اختر اور سابق صدر ’سی سی آئی ایم‘ حکومت ہند ڈاکٹر راشداللہ خاں کے بدست عمل میں آیا۔
اس موقع پر کمال اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ کے کنوینر ڈاکٹر ناصر علی چودھری اور کو-کنوینر ڈاکٹر مظاہر ناصر چودھری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ غالباً اس طرح کا بڑے پیمانے پر مفت یونانی میڈیکل کیمپ ہمارے علاقہ میں پہلی مرتبہ لگایا گیا ہے اور اس کا سلسلہ دراز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی کے تئیں عوام میں بیداری پیدا ہو رہی ہے اس کے لیے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس مبارکباد کی مستحق ہے۔ ڈاکٹر راشداللہ خاں نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فروغ طب کی مکمل تحریک ہے اور اس میں شامل عہدہ داران و اراکین بہت مخلص ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تنظیم ہذا کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ میدان عمل میں گزشتہ 35 سال سے جاری و ساری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی لائق ستائش ہے کہ 2020 میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تشکیل نو کے بعد 100 کیمپ لگانے کا جو عزم کیا گیا تھا وہ عنقریب اپنے ہدف کو پہنچے گا۔
کیمپ کو کامیاب بنانے میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر ناصر علی چودھری، ڈاکٹر محمد عاصم خاں، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مظاہر ناصر، ڈاکٹر ثبات احمد تیاگی، ڈاکٹر اطہر پرویز، ڈاکٹر جان عالم، ڈاکٹر جنید عالم، ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر محمد مستجاب، ڈاکٹر شباہت رانا، ڈاکٹر تیمور، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، چودھری عرفان، محمد نوشاد، چودھری ریحان، چودھری اقبال، شکیل ایڈووکیٹ، مفتی جواہر علی، محمد عارش (ایس ڈی او)، فراغت علی ایڈووکیٹ، فراست علی، ڈاکٹر نعیم الحق، عمر فاروق، یاسر علی، محمد عارش، چودھری کنور صابر علی، چودھری محمد دانش وغیرہ نے اعزازی خدمات پیش کیں۔ اس کیمپ میں اولیا ہربل، صدر دواخانہ، اسکائی ہربل، لمرا ریمیڈیز، سپزر اور دواخانہ شفاءالحسنیٰ کی جانب سے مفت دوائیں فراہم کی گئی تھیں۔ عوام نے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا۔

Related posts

Free Unani Medical Camp: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 91 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ جے پور میں لگایا گیا

Hamari Duniya

آپ کے گرتے بالوں کیلئے جادوئی نسخہ ہے پیاز کا رس

Hamari Duniya

Free Medical Camp :سکندرآباد میں لگایا گیا آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 88 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ 

Hamari Duniya