September 4, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

صحافی وسیم احمد کے والد محترم کو” فخر کھتولی” ایوارڈ سے نوازا گیا

مظفر نگر:( عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) کھتولی کے سینئر صحافی اور سماجی کارکن وسیم احمد کے والد نعیم الدین ملتانی کو آج معاشرے میں اہم شناخت قائم کرنے اور تعلیمی وسماجی خدمات کے عوض “فخر کھتولی ایوارڈ ” سے نوازا گیا۔نعیم الدین ملتانی معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کارنر اسٹون سوشل آرگنائزیشن کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرمااور، تنظیم کے سرپرست نادر رانا اور قریبی تاجروں کے ساتھ علاقے میں کیے گئے بہت سے سماجی کارگزاریوں وبہترین ذمہ داریوں کو نبھانے کے پیش نظر، انہیں این جی او آدھارشیل گرام اوتھان سیوا سنستھان نے نگر گورو سمان سے نوازا ہے۔اس پر پروقار تقریب میں سند توصیفی پیش کی گئی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں گے۔شرکاء میں تاجران کھتولی جاوید علی، شبدر ملک، امیر اعظم، گلریز صدیقی وغیرہ موجود رہے۔واضح ہوکہ کہ تہنیتی تقاریب کا یہ سلسلہ 26 جنوری 2024 سے شروع ہوا تھا، جس میں اب تک کئی اعلیٰ عہدیداروں، سماجی کارکنوں، ڈاکٹروں وغیرہ کو وقتاً فوقتاً منتخب ہونے والی خصوصی شخصیات کو اعزاز سے نوازا جا چکا ہے جو ہنوز جاری ہے.

Related posts

کنجہرہ ، سیرت النبی کوئز میں ضلع پریشد کے طلباء کی شاندار کارکردگی

Hamari Duniya

عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار، علماء کرام کا تعلیم اور تقسیم وراثت کیلئے تحریک چلانے پر زور

Hamari Duniya

شاملی میں محکمہ ٹرانسپورٹ 800 گاڑیاں حاصل کرے گا، گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری

Hamari Duniya