September 9, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

مسلم  طالبات نے حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت مانگی

نئی دہلی،22فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

کرناٹک میں  اسکولوں  میں حجاب پر پابندی کے معاملے میں ایک بار پھر مسلم طالبات نے سپریم کورٹ میں اپنا مدعا پیش کیا ہے۔چونکہ 9 مارچ سے امتحان ہونے والے ہیں اس لئے طالبات نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے سامنے حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت طلب کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ وہ مسلم طالبات کو سرکاری کالجوں کے امتحانات میں حجاب پہننے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی سماعت کے لیے جلد ہی تین ججوں کی بنچ تشکیل دی جائے گی ۔ ایڈوکیٹ شادان فراست نے سی جے آئی کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔چیف جسٹس نے پوچھا، “انہیں امتحان دینے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟” فراست نے کہا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  “کیونکہ  وہ سر پر اسکارف پہنتی ہیں ۔ تو چیف جسٹس  نے جواب دیا، “میں اس پر فیصلہ کروں گا۔

سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ کی جانب سے سرکاری کالجوں میں امتحانات کی فوری ضرورت کا ذکر کرنے کے بعد 23 جنوری کو سی جے آئی نے فوری  درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ کرناٹک حکومت کے سرکاری پری یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے کے بعد، بہت سے مسلم طلباء کو نجی کالجوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم یہ امتحان سرکاری کالجوں میں لیا جاتا ہے۔ اس پس منظر میں درخواست گزاروں نے امتحان میں شرکت کی اجازت مانگی ہے۔طالبات کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ وہ پہلے ہی ایک سال کھوچکی ہیں۔ وہ دوسرا سال نہیں کھونا چاہتیں۔

Related posts

انگلینڈ ٹی 20 عالمی کپ کا نیا چمپئن بن گیا، پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست

Hamari Duniya

انجینئر علی مرزا پر دیا گیا فتویٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

محدثین پر احادیث چھپانے کا الزام لگاتا ہے:مولانا برکت اللہ امینی:

Hamari Duniya

سٹیزن یونائیٹڈ فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے میگا کیرئیر گائیڈنس سیمینارکے ذریعہ طلباء کو نئی سمتیں دکھائیں

Hamari Duniya