26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

بالآخردہلی کا ملا نیا میئر،عام آدمی پارٹی کی جیت

نئی دہلی ،22فروری (ایچ ڈی نیوز)۔

تین مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر آج دہلی کو نیا میئر مل ہی گیا۔امید کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے دہلی کی نئی میئر منتخب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ریکھا گپتا کو شکست دی ہے۔ میئر کے انتخاب کے لیے تین بار کی نا کام کوششوں کے بعد چوتھی مرتبہ بلائے گئے ایوان میں آج ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ووٹنگ صبح تقریباً 11.30 بجے شروع ہوئی اور 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی۔ کل 10 نامزد ارکان پارلیمنٹ، 14 نامزد ارکان اسمبلی اور دہلی کے 250 منتخب کونسلروں میں سے 241 نے میئر کے انتخاب میں ووٹ ڈالے۔ کانگریس کے 9 منتخب کونسلروں نے میئر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا  تھا چنانچہ وہ لوگ ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔اس طرح عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے نے بی جے پی کی امیدوار ریکھا گپتا کے 113 کے مقابلے 150 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج گزشتہ سال 7 دسمبر کو آئے تھے۔ ایم سی ڈی انتخابات میں اے اے پی نے 134 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی نے 104 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے بعد سے ایوان کے تین اجلاس بلا کر میئر کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے یہ تینوں بار ووٹنگ ناکام رہی ۔ جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچا اور عدالت نے جلد از جلد انتخابات کرانے کی ہدایات جاری کی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ایل جی کے نامزد کردہ کونسلرز میئر کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیں گے۔

Related posts

ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کا دعویٰ کرنے والے کوچنگ سنٹرز موٹی رقم وصول کر ہو رہے ہیں فرار، کانگریس نے حکومت کو نشانہ بنایا

Hamari Duniya

مودی حکومت جان بوجھ کر اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے، راجیہ سبھا میں خوب گرجے کھڑگے

Hamari Duniya

ہندوستان اور قطر کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط، 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کر یں گے دونوں ممالک

Hamari Duniya