October 21, 2025
Hamari Duniya
سعودی عرب

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے ایک اور نئی ہدایات جاری کردیں

Umarah and Hajj

ریاض،03اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کی حکومت رمضان المبارک کے مہینے میں کثیر تعداد میں عمرہ کے لئے آنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کیلئے ہردن نئی نئی ہدایات جاری کررہی ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ عمرہ کے لیے ایک بار پھرنئی ہدایات جاری کر دیں۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی وزارتِ حج نے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاو¿ن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں، رقم نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں، دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہو جائے تو فوراً بینک اور مجاز حکام کو مطلع کریں۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب آنے والے 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں، سونا، قیمتی پتھر، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءبھی نہ لائیں۔

Related posts

شہزادہ محمد بن سلمان جیسا بہادر لیڈر ملنا سعودی عرب کی خوش قسمتی :سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

Hamari Duniya

سعودی۔ امریکہ تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کا عزم

Hamari Duniya

کب منعقد ہوگی غسل کعبہ کی تقریب، جانئے کب کب نبیﷺ کعبہ کو غسل دیتے تھے

Hamari Duniya