نومبر 28, 2026
Sports کھیلTop News

ممبئی انڈینز میں کس کی چلے گی؟ کپتانی کی ذمہ داری ایک بار پھر روہت شرما کے سپرد

ممبئی، 28 نومبر۔ ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2027 کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے روہت شرما کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ ٹیم اپنے تاریخی 20ویں سیزن میں روہت کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ جمعہ کو فرنچائزی نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا۔

روہت شرما 2011 میں ممبئی انڈینز سے وابستہ ہوئے تھے اور 2013 سے 2023 تک ٹیم کی کپتانی کی۔ ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے 2013، 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا۔ روہت کی کپتانی، نوجوان کھلاڑیوں پر ان کا اعتماد اور ممبئی کے شائقین کے ساتھ ان کا گہرا تعلق ٹیم کی کامیابیوں کا اہم حصہ رہا ہے۔

اس موقع پر ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی نے کہا، ’’روہت کو ایک بار پھر ٹیم کے 20ویں سیزن میں ممبئی انڈینز کی قیادت کرتے دیکھنا ہم سب کے لیے انتہائی خاص ہے۔ روہت کے ساتھ ممبئی انڈینز کا سفر کئی یادگار لمحات سے بھرا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نیا باب روہت، ہماری ٹیم اور لاکھوں شائقین کے لیے فخر کے مزید لمحات لے کر آئے گا۔‘‘

آکاش امبانی نے کہا کہ روہت کا ممبئی انڈینز اور اس کے شائقین کے ساتھ تعلق انتہائی خاص ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم روہت کے تجربے، ان کی قیادت اور اس ٹیم کو لے کر بہت پرجوش ہیں جسے ہم تیار کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ایسی کرکٹ کھیلنے کی ہوگی جس پر ہمارے شائقین فخر کر سکیں۔‘‘

دوبارہ کپتانی ملنے پر روہت شرما نے کہا، ’’ممبئی انڈینز میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور اس ٹیم کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے فخر کی بات رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ میں 20ویں سیزن اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔ ہماری توجہ اپنے انداز میں کرکٹ کھیلنے، ایک ساتھ مقابلہ کرنے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے پر مرکوز رہے گی۔‘‘

Related posts

اُتم نگر میں امن و امان کے مؤثر قیام پر اے پی سی آر نے دہلی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا

Hamari Duniya News

سعودی پرو لیگ 26-2025 : رونالڈو کا جلوہ برقرار، النصر نے دماک کوشکست دی

Hamari Duniya News

خوشیوں کے لباس مہم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے اور سویاں تقسیم

Hamari Duniya News