29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

صحت سے متعلق مودی اور کیجرویوال کے دعویٰ کو راہل گاندھی نے کیا بے نقاب، رات میں مریضوں سے ملنے ایمس پہنچے

Rahul Gandhi Visit AIIMS Delhi Meets Patients and

نئی دہلی، 17 جنوری۔ کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کل رات دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں علاج کے منتظر مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ان سے بات چیت کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’لوگ اس شدید سردی میں فٹ پاتھوں اور سب ویز پر سونے پر مجبور ہیں۔ آج اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے علاج کے منتظر مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے‘۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا،’بیماریوں کا بوجھ، سخت سردی، اور حکومت کی بے حسی۔ آج ایمس کے باہر میں نے ایسے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو دور دور سے علاج کی امید میں آئے ہیں۔ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سب ویز پر سونے پر مجبور – سرد زمین، بھوک اور تکلیف کے باوجود مرکزی اور دہلی حکومتیں عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہیں۔

Related posts

کیا آپ جانتے ہیں واٹس ایپ کے نئے نیلے سرکل کا استعمال ؟

Hamari Duniya

بجٹ 2025-26: راجیہ سبھا میں مودی حکومت پر جم کربرسے عمران پرتاپ گڑھی ،پوچھا ’یہ تیسرا آدمی کون ہے‘۔

Hamari Duniya

وکست بھارت @2047 کے وژن اور مشن میں اردو ادب کو بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے: ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya