29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قطر قومی خبریں

بھارت اور قطر کے دو طرفہ تعلقات کی جھلکیاں

بھارت اور قطر کے دو طرفہ تعلقات کی جھلکیاں

نئی دہلی،18فروری۔ بھارت اور قطر کے تعلقات کی تاریخ بہت طویل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، معاشی، ثقافتی رشتے رہے ہیں۔دونوں ممالک کے سربراہوں نے کئی مرتبہ دونوں ممالک کے سرکاری دورے پر جاچکے ہیں۔ قطر کے امیر جو اس وقت ملک عزیز کے دورے پر ہیں اس سے قبل24-25مارچ 2015کو بھی ہندوستان کے دورے پر آئے تھے اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی بھی جب سے اپنے دورے اقتدار میں دو مرتبہ 4-5جون2016اور14-15فروری2024کو قطر کے دورے پر جاچکے ہیں۔ اس طرح قطر اور بھارت کے رشتوں کی اہمیت کو سمجھا جاسکتا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے سرکاری دورے پر17فروری کو نئی دہلی پہنچے۔ وزیراعظم نے اپنے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے ایئر پورٹ پر جاکر امیر قطر کا شاندار استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اعلی سطحی بات چیت
• قیادت کے درمیان باقاعدگی سے اعلی سطحی بات چیت (انٹر ایکشن)
• قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 24سے 25 مارچ 2015 کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔
• وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 4 سے 5 جون 2016 کو دوحہ کا سرکاری دورہ کیا۔
• وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14سے15 فروری 2024 تک دوحہ کا سرکاری دورہ کیا۔
• وزیر اعظم مودی اور امیر عزت مآب شیخ تمیم نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28سمٹ کے موقع پر اور 23 ستمبر 2019 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی۔
• نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 4 سے 7 جون 2022 کو دوحہ کا دورہ کیا ؛ نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے 20 سے 21 نومبر 2022 کو دوحہ کا دورہ کیا اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
• وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 2024 میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں ، جن میں دسمبر 2024 میں دو بار دوحہ میں اور جون 2024 میں اور ستمبر 2024 میں قطر کی صدارت میں ریاض میں منعقدہ ہند-جی سی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں شامل ہیں۔
• امورخارجہ کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے یکم سے4 اکتوبر 2024 تک دوحہ کا دورہ کیا اور تیسرے ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ سمٹ اور دوسرے اے سی ڈی بزنس فورم میں شرکت کی۔
• ریلوے ، مواصلات ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے 26 سے 27 فروری 2024 کو دوحہ کا دورہ کیا اور قطر کے مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر ، وزیر ٹرانسپورٹ اور کیو سی بی کے گورنر اور کیو آئی اے کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ وزیر ویشنو نے ویب سمٹ قطر 2024 میں ایک اجلاس سے خطاب بھی کیا۔
• توانائی امور کے وزیر مملکت اور قطر انرجی اینگ کے صدر اور سی ای او سعد بن شر?دة ال?عبی نے 11 سے 12 فروری 2025 تک ہندوستان کا دورہ کیا اور انڈیا انرجی ویک 2025 میں شرکت کی۔ انہوں نے ہندوستان کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی۔
• خارجی تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السیّد نے 2 سے 3 دسمبر 2024 کو ہندوستان کا دورہ کیا اور سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل سے بھی ملاقات کی۔
• توانائی امور کے وزیر مملکت اور قطر انرجی اینگ کے صدر اور سی ای او سعد بن شریدہ الکعبی نے 6 سے 8 فروری 2024 کو ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ، قطر انرجی اور پیٹرونیٹ ایل این جی نے 2028 سے شروع ہونے والے 20 برسوں کے لئے قطر سے ہندوستان کو 7.5 ایم ایم ٹی پی اے ایل این جی کی فراہمی کے لئے، ایل این جی کی فروخت اور خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
• سال2023 میں دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔
تجارت اور سرمایہ کاری
• مالی سال 24-2023 میں 14.08 بلین امریکی ڈالر کی دو طرفہ تجارت۔
• ہندوستان قطر سے درآمد کرتا ہے: ایل این جی ، ایل پی جی ، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل ، پلاسٹک اور ایلومینیم اشیائ وغیرہ۔
• ہندوستان قطر کو برآمد کرتا ہے: اناج ، تانبہ ، لوہا اور اسٹیل ، سبزیاں ، پھل ، مصالحے اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات، الیکٹریکل اور دیگر مشینری ، پلاسٹک کی مصنوعات ، تعمیراتی میٹریل، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس ، کیمیکل ، قیمتی پتھر اور ربڑ وغیرہ۔
• ہندوستان میں قطری سرمایہ کاری: ڈی پی آئی آئی ٹی کے مطابق ، موجودہ ایف ڈی آئی 1.5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ ٹیلی کام ، ریٹیل ، تعلیم ، صحت ، آئی ٹی ، بجلی ، سستی رہائش وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔
• قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق حالیہ سرمایہ کاری/اعلانات میں سے چند اہم درج ذیل ہیں:
o ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں ایک بلین امریکی ڈالر (اگست 2023)
o انڈو اسپیس لاجسٹک پارکس IV (آئی ایل پیIV) میں 393 ملین امریکی ڈالر (گروسوینر پراپرٹی کے اشتراک سے ستمبر 2023)
o گلوبل ڈینٹل سروسز میں 50 ملین امریکی ڈالر (نومبر 2023)
o شری رام ہاو¿سنگ فنانس لمیٹڈ میں 140 ملین امریکی ڈالر (جنوری 2025)
o سال2021 میں کیو آئی اے نے دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ ورس انوویشن میں 100 ملین امریکی ڈالر ، ریبل فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ میں 175 ملین امریکی ڈالر اور سوئیگیز میں 800 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
o اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ کے ایک یونٹ میں 25.1 فیصد حصص کی رقم 450 ملین امریکی ڈالر (فروری 2020)
• قطر میں ہندوستانی سرمایہ کاری: انویسٹ قطر کے مطابق ہندوستانی کمپنیوں نے 2017 سے2025 کے دوران 356 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ قطر میں بڑی ہندوستانی کمپنیاں: لارسن اینڈ ٹوبرو ، وولٹاس ، شاپورجی پلونجی ، وپرو ، ٹی سی ایس ، ٹیک مہندرا اور ل±ول±و۔
• اپریل 2005 میں ہوائی خدمات سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔ دوحہ ہندوستانی مسافروں کے لیے ایک بڑے ٹرانزٹ مرکز کے طور پر ابھرا۔ دوحہ اور درجن سے زیادہ ہندوستانی شہروں کے درمیان 200 سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں۔
توانائی پارٹنرشپ
• ہندوستان کو ایل این جی اور ایل پی جی کا سب سے بڑا سپلائر (مالی سال 24-2023 میں 10.91 ایم ایم ٹی ایل این جی اور 4.92 ایم ایم ٹی ایل پی جی درآمد کئے گئے) (ہندوستان کی ایل این جی درآمدات کا تقریباً 46 فیصد اور ایل پی جی درآمدات کا تقریباً 26 فیصد)
• سال1999 میں ، اس وقت قطر گیس اور پیٹرونیٹ ایل این جی نے 2028 تک ہندوستان کو ایل این جی کی 7.5 ایم ایم ٹی پی اے کی فراہمی کے لئے ایل این جی کی فروخت اور خریداری کے معاہدے کے لئے ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے۔
• چھ فروری 2024 کو ، قطر کے امور توانائی کے وزیر مملکت سعد بن شریدہ الکعبی کے ہندوستان کے دورے کے دوران قطر انرجی اور پیٹرونیٹ ایل این جی کے درمیان طے پانے والے ایک نئے معاہدے کو 2048 تک بڑھا دیا گیا جس کی کل مالیت تقریباً 78 ارب امریکی ڈالر ہے۔
• دسمبر 2024 میں گیل نے قطر انرجی کے ساتھ اگلے 5 برسوں میں 60 کارگو کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
• ہلدیہ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ (ایچ پی ایل) اور قطر انرجی نے 20 لاکھ ٹن نیفتھا کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ثقافتی تعلقات اور ہندوستانی تارکین وطن
• تاریخی طور پر عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات۔
• آٹھ لاکھ30 ہزار سے زیادہ مضبوط متحرک ہندوستانی برادری ؛ قطر میں سب سے بڑی غیر ملکی برادری ؛
• بڑی تعداد میں بلو کالرڈ ورکرز کے علاوہ طب ، انجینئرنگ ، تعلیم ، مالیات ، بینکنگ ، کاروبار اور میڈیا سمیت متعدد پیشوں کے وسیع میدان میں مصروف عمل۔
• سال 2019 کو ہند-قطر ثقافت کے سال کے طور پر منایا گیا۔
• فیفا 2022 اور ایشین فٹ بال چیمپئن شپ 2023 میں ہندوستانی باشندوں کی پرجوش شرکت،تقاریب کی کامیابی میں رنگ بھرنے اور جوش و خروش پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔
• قطر میں 19 ہندوستانی اسکول اور ایک ہندوستانی یونیورسٹی تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
• یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہر سال بڑی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ آئی ڈی وائی 2024 میں 3000 سے زیادہ یوگا میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔

Related posts

ملک میں آج سے تین نئے قوانین نافذ، – مآب لنچنگ کے کیس میں عمر قید یا موت کی سزا

Hamari Duniya

اروناچل:ہندی اور چینی فوجیوں میں پھر جھڑپ، 30 سے زائد چینی فوجی زخمی 

Hamari Duniya

این سی پی سی آر کے چیئرمین کو جمعیۃ علماء ہند کا نوٹس، محمود مدنی نے کہا بیان واپس لو ورنہ قانونی کارروائی پر مجبور ہوں گے

Hamari Duniya