26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دینی فریضہ! اچھے اخلاق پیش کریں مسلمان: مولانا مصطفیٰ مظاہری

بڈولی سادات کے مدرسہ فیض العلوم میں سالانہ جلسہ کا انعقاد:

علماء نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی اور عصری تعلیم دیں

جھنجھانہ، 8 جولائی (محمد مستقیم سیفی/ ایچ ڈی نیوز) گاؤں بڈولی سادات میں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی اور عصری تعلیم دیں۔اطلاع کے مطابق اتوار کی شب بڈولی سادات کے مدرسہ فیض العلوم میں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ نظامت قاری نوید نے کی۔ مولانا مصطفیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اچھے اخلاق پیش کرتے ہوئے اپنا دینی فریضہ ادا کریں۔ ہمارے نوجوانوں کو منشیات جیسی سنگین برائیوں سے بچائیں اورنسلوں کو برباد نہ ہونے دیں۔ مولانا مصطفی مظاہری نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔انہوں نے قرآن شریف کی تکمیل پر چار طالبات کو عبایا پہنا کر ان کی عزت افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے ملک میں امن کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالقادرکیرانہ، مولانا مشرف، مفتی محمد زبیر، مولانا مصطفیٰ ، مولانا مسرور، حافظ شاہنواز، فرمان، فضل علی عرف اچھو میاں، ڈاکٹر اسلم خان، حافظ محمد انعام وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

ڈاکٹر اعظم بیگ کی سالگرہ جے ایل این کے بانی کے دن کے طور پر منائی گئی

Hamari Duniya

او بی سی ریزرویشن کو تعمیری تحفظ دیں: او بی سی لیڈر شبیراحمد انصاری

Hamari Duniya

خواتین ریزرویشن بل پاس ہونے پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

Hamari Duniya