28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ہر پارٹی مسلمانوں کا ووٹ چاہتی ہے مگر اقتدار میں شامل کرنے کو راضی نہیں:مولانا سید طارق انور

Maulana Tarique Anwar

نئی دہلی،12 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسلم طبقے کا ووٹ تو لینے کی بھوکی ہیں لیکن انہیں اقتدار میں حصہ دینے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔ ملک میں جس ذات یا مذہب کی آبادی کا تناسب ہے اسی اعتبار سے اقتدار میں بھی ان کی شرکت ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان دانشور،سیاسی تجزیہ کار اور علم دین مولانا سید طارق انور نے کیا۔اخبارات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کانگریس کی اقتدار میں اس وقت تک واپسی نا ممکن ہے جب تک وہ سیکولرزم کے اپنے قدیم عہد پر قائم نہیں رہتی۔یہ ملک آپسی بھائی چارے اور باہمی میل ملاپ کاہے اسے محبت ہی محفوظ رکھ سکتی ہے۔سافٹ ہندیوا جیسے نظریات زیادہ دنوں تک زندہ رہنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایسی جماعتیں جو خود کو سیکولر کہتی ہیں،اپنی راہ سے بھٹک چکی ہیں۔وہ مسلمانوں کے ووٹ کی تو بھوکی ہیں لیکن انہیں اقتدار میں حصہ دینے کے لئے راضی نہیں ہیں۔ان کے اسی دوغلے پن کی وجہ سے اس وقت ملک کے حالات دگرگوں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بہار کی طرز پر ذات پر مبنی مردم شماری کی حامی ہیں تو بہار سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں تمام ذاتوں بالخصوص مسلمانوں ان کا جائز حق،پارٹیوں کے اندر سے لے کر ایوان تک میں ان کی حصہ داری کو یقینی بنائیں۔ان کے اسی اقدام سے یہ واضح ہوسکے گا کہ وہ مسلمانوں کو صرف ووٹ کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش مند نہیں بلکہ ان کو اقتدار میں شریک کرنے، ہرطرح کی پسماندگی کو دور کرنے اور انہیں ملک میں باوقار درجہ دینے کی آرزو مند ہیں۔مولانا طارق انور نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی جماعتیں عام چناو میں واقعی مسلمانوں کے ووٹ سے اقتدار چاہتی ہیں تو انہیں زیادہ سے زیادہ ایسے علاقوں سے مسلمانوں کو امیدوار بنانا ہوگا جہاں مسلم رائے دہندگان فیصلہ کن پوزیشن میں ہیں۔کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کو یاد رکھنا چاہئے کہ مسلم اور دلت ہی ان کی ڈوبتی سیاسی ناو کو پار لگا سکتے ہیں۔

Related posts

شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے جوٹ کے تھیلے تقسیم کرکے’ سنگل یوز پلاسٹک ‘پر پابندی کیلئے مہم چلائی

Hamari Duniya

پچھلے 12سال سے خستہ حال گلی کو نومنتخب ممبراسمبلی چودھری زبیر احمد نے تعمیر کرائی، لوگوں نے لی راحت کی سانس

Hamari Duniya

دہلی کے جمنا کنارے کے علاقے جیت پور، وشو کرما کالونی اور اطراف کی آبادیاں سیلاب سے بری طرح متاثر

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے 15 سو سے زائد متاثرین کے لئے کھانے کا نظم:

Hamari Duniya