16.5 C
New York
ستمبر 28, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

مدینہ منورہ میں فکری انحراف کے سدباب پر عالمی کانفرنس، جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر کی اہم ملاقاتیں اور اعزاز

مدینہ منورہ، 28 ستمبر: جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے زیر اہتمام 27 اور 28 ستمبر 2026 کو ’’فکری انحراف کے سدباب کے سلسلے میں سعودی عرب کی مساعی‘‘ کے عنوان سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء، محققین، دانشوروں اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب میں دینی و فکری امور سے وابستہ ممتاز شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس سے ملاقات

کانفرنس کے موقع پر فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی نے حرمین شریفین کے دینی امور کے صدر اور امام حرم ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس سے خوشگوار ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دینی، علمی اور فکری امور سمیت فکری انحراف کے سدباب کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امت مسلمہ کے نوجوانوں کو فکری گمراہی اور انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ رکھنے، اعتدال و میانہ روی کے فروغ اور صحیح دینی شعور کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔

امام و خطیب مسجد نبوی سے بھی ملاقات

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر نے امام و خطیب مسجد نبوی مدینہ منورہ ڈاکٹر شیخ محمد البرہجی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں مذہبی شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں دینی و علمی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سعودی عرب میں دینی رہنمائی، علمی سرگرمیوں اور فکری اعتدال کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی احترام اور علمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔

کانفرنس میں خصوصی تکریم

کانفرنس کے دوران فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی کی صدرِ اجلاس عزت مآب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز بن حمید، مدیر وحدۃ التوعیۃ الفکریۃ فی الامانۃ العامۃ لمجلس الشئون الجامعۃ، کے ہاتھوں خصوصی تکریم بھی کی گئی۔

اس موقع پر انہیں کانفرنس میں شرکت اور علمی و فکری موضوعات پر تعاون کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ موقع دونوں ممالک کے علمی و دینی حلقوں کے درمیان تعلقات اور باہمی روابط کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا گیا۔

فکری انحراف کے سدباب پر سعودی عرب کی کوششیں

’’فکری انحراف کے سدباب کے سلسلے میں سعودی عرب کی مساعی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں فکری انحراف، اعتدال و میانہ روی، دینی شعور، نوجوان نسل کی فکری تربیت اور انتہاپسندانہ نظریات کے تدارک جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد فکری انحراف کے اسباب کا جائزہ لینے، اس کے سدباب کے لیے مؤثر علمی و تربیتی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور مختلف ممالک کے علمی و دینی اداروں کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے فکری و دینی اعتدال کے فروغ اور معاشرے میں متوازن مذہبی شعور پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر کی کانفرنس میں شرکت اور سعودی عرب کی ممتاز دینی شخصیات سے ملاقاتوں کو ہندوستان اور سعودی عرب کے علمی و دینی حلقوں کے درمیان روابط کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

ایران: محسن رضائی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر، پزشکیان نے مذاکرات کا اشارہ دے دیا

Hamari Duniya News

MLS لا اکیڈمی کی شاندار کامیابی، جامعہ اور اے ایم یو BALLB میں 77 طلبہ منتخب

Hamari Duniya News

وژن 2026 نے ملک کی 22 ریاستوں میں ایک ساتھ رمضان پروجیکٹ کا آغاز کیا

Hamari Duniya News