September 4, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، آئی آئی ٹی دہلی لائبریری اور جے این یو لائبریری کا دورہ کیا

Jamia Students

بئی دہلی،29 اپریل،(ایچ ڈی نیوز)۔

 ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آرکائیوزاور لائبریری کے پروگراموں کے تحفظ، بقا اور اعدادشماری کے پروگراموں میں مندرج طلبہ جن کا ایم ایل آئی ایس سی،بی ایل ایس سی اور پی جی ڈپلوما نے پچیس اپریل دوہزار چوبیس کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، آئی آئی ٹی دہلی اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی لائبریریوں کا دورہ کیا۔ اس تعلیمی دورے کا مقصد طلبہ کو مختلف آرکائیول اور لائبریری سیٹنگ سے براہ راست تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ آرکائیول تحفظ تکنیکوں اور اعلی معیاری تحقیقی وسائل کے تئیں انتہائی ستائش کو فروغ دینا بھی اس کا مقصد تھا۔

ڈاکٹر وکاس ایس نگرالے،صدر اور یونیورسٹی لائبریرین کی سربراہی میں یہ تعلیمی دورہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شہناز ایچ نقوی،ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ اس پروگرام کی کوآرڈی نیٹر تھیں۔ڈاکٹر سفیان احمد نائب لائبریرین اور میر جان محمد میر انفارمیشن سائنس داں ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری نے اس دورے کو اپنا بیش قیمت تعاون دیا تھا۔

تین فیکلٹی ارکین ڈاکٹر عمیمہ،ڈاکٹر سندیپ شرما،محترمہ شاذیہ علوی اور تعاون کار اسٹاف اراکین جناب محمد عدنان اور جناب رحمت خان کے ہمراہ ستر طلبہ کی ایک ٹیم اس تعلیمی دورے پر گئی تھی۔طلبہ کے لیے یہ دورہ ایک بہترین تجربہ تھاخاص طور سے کورنا بحران کے وقفے کے چار سال بعد سے یہ تعلیمی تجربات پھر سے شروع ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر وکاس ایس نگرالے یونیورسٹی لائبریرین نے طلبہ کے لیے اس تعلیمی دورے کو منعقد کرنے کے لیے پروفیسر اقبال حسین کارگزار شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر تبریز عالم خان، پروفیسر انچارچ، ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جناب حدیث لاری آفیشیٹنگ مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تئیں شکریہ ادا کیا۔طلبہ کی سرگرم اور فعال شرکت کے پیش نظر لائبریرین نے مستقبل میں بھی اس نوع کی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور منعقد کرنے کے سلسلے میں اپنا  منصوبہ بتایا۔

Related posts

زکوۃ سینٹر انڈیا نے بتایا کہاں کہاں خرچ ہونا چاہئے زکوۃ کی رقم

Hamari Duniya

وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں درگاہ اجمیر شریف کی نمائندگی۔

چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ، درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے درگاہ اجمیر شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی جی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنا ایک عظیم اعزاز سے کم نہیں ۔:

Hamari Duniya

امن ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل، امن کا پیغام لیکر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں: شیخ ڈاکٹر اسماعیل بن قاسم

Hamari Duniya