34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
بزنس

جیو ڈیجیٹل نے لگایا بریک، آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی وی پر اشتہارات کیلئے نہیں مل رہے ہیں اسپانسرز

ipl digital

نئی دہلی، 09 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

آئی پی ایل میں ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ مشتہرین ٹی وی کو چھوڑ کر  اب ڈیجیٹل کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ بی اے آر سی انڈیا کی ٹی وی ریٹنگ میں جہاں پچھلے سال پہلے میچ میں تقریباً 52 مشتہرین نے ٹی وی پر اشتہارات دیئے تھے اور اس سال صرف 31 مشتہرین سامنے آئے۔ یعنی 40 فیصد مشتہرین نے ٹی وی نشریات سے منہ موڑ لیا ہے۔
پچھلے آئی پی ایل سیزن میں ٹی ویپر  اشتہار دینے والوں کی تعداد 100 کے قریب تھی۔ اس بار ٹی وی 100 مشتہرین کے اعداد و شمار کو چھو سکے گا، یہ بہت مشکل لگتا ہے۔ ٹی وی پر اسپانسرز کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے، پچھلے سال 16 سے اس سال 12 ہو گئی ہے۔ ان 12 میں سے ایک اسپانسر تیسرے میچ سے بھی وابستہ ہے۔
ریلائنس سے وابستہ کمپنیاں اشتہار دینے والوں کی فہرست سے مکمل طور پر غائب ہیں۔ وجہ ہے ریلائنس گروپ کی کمپنی  وائیکوم۔ 18جسے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ حقوق ملے ہیں۔  ٹی  وی کا ساتھ  چھوڑنے والے دیگر  بڑی مشتہرین میں بائیجوس، کریڈ،  موتھوٹ، نیٹ میڈس، سویگی، فلپ کارٹ، فون پے،  میشو،   سیم سنگ، ون پلس،  ویدانتو،  سپاٹی فائی اور ہیولز شامل ہیں۔   سٹار سپورٹس  نیٹ  ورک بھارت میں ٹی وی  پر  آئی پی ایل  کے  میچوں کا لائس  ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن نےجانوروں کی دیکھ بھال  اور بحالی کیلئے ’ونتارا‘ کا اعلان کیا

Hamari Duniya

India Mobile Congress 2024:  بھارت کا ڈیٹا  صرف بھارتیہ  ڈیٹا  سینٹر میں ہی رہنا چاہئے، آکاش امبانی کا حکومت سے اے آئی اور مشین لرننگ ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے مراعات دینے کا مطالبہ

Hamari Duniya

کیٹ کا ایگزیکٹو ممبر بنائے جانے پر طاہر صدیقی کو مبارکباد

Hamari Duniya