25.6 C
New York
اکتوبر 14, 2026
National قومی خبریںTop News

امیدواروں کی بھرپور دلچسپی کے پیش نظر انڈیا اسکلز 2026-27 کے لیے رجسٹریشن کی مدت میں 19 اکتوبر تک کی توسیع

ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیم انڈیا کی ملاقات سے مقابلے میں دلچسپی مزید بڑھی

نئی دہلی، 14 اکتوبر۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) نے اداروں اور مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد انڈیا اسکلز مقابلہ 2026-27کے لیے رجسٹریشن کی مدت 19اکتوبر 2026 تک دوبارہ بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ ورلڈ اسکلز مقابلہ شنگھائی میں ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی کے بعد ہنرمندی کے مقابلوں میں دوبارہ بڑھی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی دستے نے عالمی سطح پر دسویں پوزیشن حاصل کی اور چھ چاندی کے تمغوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 20 تمغے جیتے۔

اس دلچسپی کو مزید تقویت اس وقت ملی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے 9اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے 7، لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026میں حصہ لینے والے ٹیم انڈیا کے ارکان کی میزبانی کی۔ ان کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات میں ہندوستان کے ہنرمند نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور قومی ترقی میں پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد وزارت کو اداروں اور مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانب سے انڈیا اسکلز 2026-27کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں کے جواب میں رجسٹریشن کی مدت 19اکتوبر 2026تک دوبارہ کھول دی گئی ہے، جس سے مزید نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے، قومی سطح پر مقابلے میں حصہ لینے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

انڈیا اسکلز 2026-27کے لیے اب تک تقریباً 4 لاکھ رجسٹریشن ہو چکے ہیں، جو نوجوانوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور قومی و بین الاقوامی معیارات کے مطابق مقابلہ کرنے کی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اہل امیدوار، جو پہلے رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے، اب 19اکتوبر 2026 تک اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) پر اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے اس موقع سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں قومی ہنرمندی ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) عمل درآمد میں معاون ادارے کے طور پر شامل ہے۔ انڈیا اسکلز2026-27 میں صنعتوں سے متعلق 63ہنرمندی کے شعبے شامل ہیں، جن میں مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ، تعمیرات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، تخلیقی صنعتیں اور خدمات شامل ہیں۔

یہ مقابلہ ضلع/زونل، ریاستی، علاقائی اور قومی سطح پر ایک منظم راستہ فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے باصلاحیت نوجوان اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی ہنرمندی کے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے مواقع کی جانب آگے بڑھ سکتے ہیں۔وزارت نے ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ، صنعتی تربیتی اداروں، پولی ٹیکنک اداروں، کالجوں، ہنرمندی کی تربیت دینے والے اداروں اور صنعتی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کی مدت دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں معلومات عام کریں اور امیدواروں کے اندراج میں سہولت فراہم کریں۔ اس اضافی موقع کا مقصد مقابلے میں شرکت کا دائرہ وسیع کرنا اور ہنرمندی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے خواہش مند مزید نوجوانوں کو اس مقابلے میں شامل کرنا ہے۔ٹیم انڈیا نے ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں چھ چاندی کے تمغوں اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 20 تمغوں کے ساتھ عالمی سطح پر دسویں پوزیشن حاصل کی، جو ورلڈ اسکلز لیون 2024 میں حاصل کردہ تیرہویں پوزیشن سے بہتر ہے۔ ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے دستے میں 70 امیدوار شامل تھے، جنہوں نے 63 ہنرمندی کے شعبوں میں حصہ لیا۔ ان کی کارکردگی نے ان مواقع کو قومی سطح پر نمایاں کیا ہے جو ہنرمندی، خصوصی تربیت اور مسلسل تیاری کے ذریعے ہندوستانی نوجوانوں کے لیے پیدا ہو سکتے ہیں۔رجسٹریشن 19 اکتوبر 2026کو بند ہو جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے اس لنک پرکلک کریں:  

https://www.skillindiadigital.gov.in/india-skills-competition

Related posts

جامعہ کے رجسٹرار کی حمایت میں طلبہ متحد، جامعہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya News

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ برقرار، کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا دوپہر 12 بجے تک ملتوی

Hamari Duniya News

جالنہ میں’21ویں صدی کا خواتین ادب‘ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا شاندار انعقاد

Hamari Duniya News