4.2 C
New York
مارچ 6, 2026
Delhi دہلی

ہندوستان کی ترقی کے سفر کی ایک مضبوط بنیاد ہیں خواتین، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’شکتی سمواد‘ پروگرام میں لیا حصہ

ہندوستان

نئی دہلی، 29 جنوری۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو کمیشن کی چیئرپرسن وجئے کشور رہاتکر کے ساتھ قومی کمیشن برائے خواتین کے زیر اہتمام’شکتی سمواد‘ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کتاب ’سفرنامہ‘ کا اجراءکیا اور’اسٹے سیف‘ آن لائن پوسٹر سازی کے مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ یہ تقریب دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں خواتین کے کردار کی نئی تعریف کی ہے۔ ان کی قیادت میں خواتین کی زیر قیادت ترقی ہندوستان کی ترقی کے سفر کی ایک مضبوط بنیاد بن گئی ہے۔ آج خواتین صرف فائدہ اٹھانے والی نہیں ہیں بلکہ ترقی کی شراکت دار اور رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی بھی اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول، بہتر سہولیات اور ترقی کے مواقع کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ ہر بیٹی اعتماد کے ساتھ اپنے خوابوں کی تعبیر کر سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صلاحیت سازی کے اس تربیتی پروگرام کے لیے قومی کمیشن برائے خواتین کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں ریاستی خواتین کمیشن کے نمائندے پالیسیوں کو نافذ کرنے، خواتین کی آواز بننے، ان کے لیے انصاف کے حصول اور انھیں آگے بڑھانے کی اہم ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں۔

Related posts

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کا ’’خوشیو ں کے  لباس‘‘ پروجیکٹ لانچ

Hamari Duniya News

اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام سہ روزہ قومی سمینار،’21ویں صدی میں ادبی رجحانات: تجزیہ اور امکانات‘

Hamari Duniya News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hamari Duniya News