20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ماہ مقدس میں ایاز پرفیوم سے مہک اٹھا فصیل بند شہر

Ayaz Perfume
۔m دریا گنج میں مین برانچ کا افتتاح
۔m شائقین کا امنڈ رہاہے ہجوم
۔m شاہی امام احمد بخاری بھی شوروم وزٹ کرنے پہنچے
۔m خوشبوکی روایت کوفروغ دینااصل مقصد:حکیم ایازہاشمی
نئی دہلی،20اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دریا گنج مین روڈ مسجد روشن الدولہ کے جوار میں جب سے ایاز پرفیوم شوروم کا افتتاح ہوا ہے تب سے وہاں لوگوں کا ہجوم امنڈ رہاہے جس میں نہ صرف عطر اور خوشبو کے خریدار ہیں بلکہ شائقین عطراور راہ سے گزرنے والے اس پر رونق شوروم کو کچھ دیر کے لئے ٹہرکر دیکھتے ہیں اور لب سڑک برنروں میں جلتے بخور اورخوشبودانوں سے نکلنے والی خوشبو سے قرب و جوار کی معطر فضا کو دیکھ کر حیرت و استعجاب کرتے ہیں کیونکہ ایسے نظارے عرب ملکوں میں ہی دیکھنے کے لئے ملتے تھے اور اب اس اسلامی اور عربی ثقافت کا شائقین عطر پرانی دہلی میں خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔
دریا گنج واقع ایاز پرفیوم کے شوروم کو دیکھنے کے لئے میڈیا نمائندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں یو ٹیوبرس،سوشل میڈیا انفلوئنسرشوروم پہونچ رہے ہیں جس سے ایاز پرفیوم کے مالک حکیم ایاز ہاشمی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔آج انہوں نے اردو میڈیا کے لئے ایک خصوصی افطار تقریب کا اہتمام کیا جس میں دہلی میں اردو اخباروں کے تقریبا سبھی نمائندوں نے شرکت کی۔اس دوران حکیم ایاز ہاشمی نے اپنے تجربات نمائندوں کے سامنے رکھے اور بتایا کہ ابھی ہمارے دریاگنج واقع مین شوروم کا افتتاح ہوئے کچھ ہی دن ہوے ہیں لیکن اس کی شہرت دور دور پہونچ چکی ہے  جسے سنکر بڑی بڑی شخصیات اور مہمان ہمارے شوروم پر تشریف لارہے ہیں اور یہاں موجود تحائف اور خوشبو کی اقسام کو دیکھ کر نہ صرف خوشی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ ہماری وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کرکے جارہے ہیں۔
Ayaz Perfume
انہوں نے نمائندوں کو بتایا کہ کل رات جامع مسجد کے شاہی امام جناب احمد بخاری صاحب تشریف لائے اور شوروم دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیہ کلمات کہے۔حکیم ایاز ہاشمی کے مطابق شاہی امام جناب احمد بخاری نے شوروم دیکھ کراپنے تاثرات وزیٹر بک میں قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ دریا گنج کی گلیاں اور یہ سڑک خوشبو سے معطر ہوگئی ہے اور اب یہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو خوشگوار احساس ہوتا ہے۔شاہی امام نے آگے کہاکہ یہی ہماری اسلامی عربی روایت کا حصہ ہے جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کی مسجدوں اور گھروں میں اگر ہم جائیں گے تو وہ خوشبو سے معطر ملیں گے اور خوشبو انسان کے ذہن و دماغ پر جہاں خوشگوار اثرات ڈالتی ہے وہیں انسانی شخصیت پر اس کے مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جناب حافظ جاوید صاحب نے کہا کہ خوشبو سے انسان کی شخصیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو بہت پسند تھی۔اس موقع پر جناب شاہی امام کا ایک شال پہناکر استقبال کیا گیا اور دعا کرائی گئی۔
شوروم کے مالک جناب ایاز ہاشمی صاحب نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کل چار شوروم ہیں اور ہمارے اس مین شوروم پر 10روپئے سے لیکر 30ہزار قیمت تک کے عطر اور پرفیوم دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عود، خس، گلاب، شمامہ، عنبر اور بیرونی ممالک کے بڑے برانڈس کے کلون کے علاوہ برنر اور خوشبو دانوں میں جلانے کے لئے بخور اور گفٹ کرنے کے لئے خوبصورت باٹلس،لیدر کی نیچرل باٹلس اور بخور جلانے کے لئے بہترین قسم کے برنر(خوشبودان) بہت مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں جبکہ ہمارے اپنے برانڈس ایاز ہند،ایاز بلو،مسک رجالی اور جنت الفردوس کے علاوہ سینکڑوں قسم کی خوشبویں دستیاب ہیں اور دہلی کے کناٹ پیلیس کے علاوہ گڑگاؤں اور امروہہ میں موجود برانچوں پربھی یہ خوشبویں دستیاب ہیں۔
اس موقع پر شوروم کے مالک جناب ایاز ہاشمی نے تمام اردو میڈیا سے وابستہ نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Maulvi Muhammad Baqir: پریس کلب آف انڈیا نے جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کیا

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا آمرانہ آرڈینینس کے خلاف جنگ جاری، اس بڑے لیڈر سے کی ملاقات

Hamari Duniya

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایئرپورٹ اور حج کیمپ کا معائنہ کیا

Hamari Duniya