24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

الشفا ہاسپٹل کی ڈاکٹر’ارم خان‘ نے پیٹ سے 22 کلو کا ٹیومر نکالا

Dr. Eram

نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کا بڑھتا رجحان خطرناک بیماریوں کی وجہ: ڈاکٹرارم خان

نئی دہلی،30اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ نگر کا الشفا ہاسپٹل ان دنوں ایک انتہا ئی مشکل کامیاب آپریشن کی وجہ سے چرچا میں ہے ، الشفا ہاسپٹل کی گائیناکالوجی ڈپارٹمینٹ کی سرجن ڈاکٹرارم خان ایک خاتون کے پیٹ سے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد22 کلو گرام کا ٹیومر نکالنے میں کامیاب رہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون انتہائی تکلیف کی حالت میں الشفا میں آئیں جن کے پیٹ میں ٹیومر بہت تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ مریض کی ہسٹری لینے پر معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پچھلے چار پانچ ماہ سے ایک گانٹھ بنی ہوئی تھی، پیٹ میں سوجن تھا ، وزن بڑھ رہا تھا ، جب ہم نے الٹراساونڈ کرایا تو پتہ چلا پیٹ میں ایک بہت بڑا ٹیومر ہے۔
یہ مریض سرکاری سمیت کئی نجی اسپتالوں سے واپس کر دی گئیں تھیں مالی دشواری کے سبب ان کے لیے بڑے خرچےاٹھا پانا مشکل تھا۔ جانچ کے بعد معلوم ہوا ٹیومرکافی بڑا ہے، آپریشن کافی مشکل ہو سکتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مشورے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ہم نے انتہائی کم خرچ میں یہ کا میاب آپریشن انجام دیا۔اب وہ خاتون مکمل صحت مند ہیں۔ ڈاکٹر ارم نے بتایا کہ حال کے دنوں میں ٹیومر کے کئی معاملات میرے سامنے آئے ہیں ، اس کی کئی وجہ ہو سکتی ہے جس میں سے ایک بڑی وجہ ہماری طرز زندگی ہے۔ نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کا بڑھتا رجحان اس طرح کے خطرناک بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے۔

Related posts

کتنے دنوں سے جیل میں بند ہیں عمر خالد؟ رہائی کیلئے اٹھ رہی ہیں مسلسل آوازیں

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ افسوسناک، مرکزی حکومت اپنا راج دھرم نبھائے:جماعت اسلامی کا مطالبہ

Hamari Duniya

سی اے جی رپورٹ نے کیجریوال حکومت کے جھوٹے ہیلتھ ماڈل کو بے نقاب کردیا

Hamari Duniya