21.7 C
Delhi
October 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

اے آئی ایم آئی ایم نے نعیم الدین صدیقی کو یوپی سینٹرل کا کنوینراورغیورخان ایوبی کو یوپی سینٹرل کا میڈیا انچارج کے عہدے پر کیا گیا مقرر

AIMIM

لکھنؤ ، 25 ستمبر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مرکزی صدر شیخ طاہر صدیقی نے پارٹی کی توسیع کرتے ہوئے نعیم الدین صدیقی کو سینٹرل یوپی کا کنوینر اور غیور خان ایوبی کوسینٹرل یوپی کا میڈیا انچارج مقرر کیا ہے
نعیم الدین صدیقی نے اپنا عہدہ پر فائز ہوتے ہوئے کہا اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاؤں گا اور پارٹی کی پالیسیوں کو کارکنوں تک پہنچانے اور تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیےبھرپور کوشش کروں گا۔ غیور خان ایوبی نے اپنے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور شوکت علی صاحب کے نظریات کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے کام کروں گا اور تنظیم میں نئی توانائی اور پارٹی کو فروغ دینے کا کام کروں گا ۔ اور ہر طرح کا اپنا تعاون پیش کرنے کے ہر ممکن کوشش کروں گا- تقرری کے موقع پر سید ربیل، نظام غازی، عامر نعمان ہاشمی، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر صدام حسین، محمد سعید، گلناز بانو، اور پارٹی کے تمام کارکنان موجود رہے۔ تمام کارکنانوں نے دونوں عہدے داروں کو مبارکباد پیش کیں۔

Related posts

مظفر نگر اسکول سانحہ پر سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

یوم اردو کی مناسبت سے شبلی کالج شعبہ اردو میں پروگرام آج

Hamari Duniya

کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے پیش کی چادر

Hamari Duniya