28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قران کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت: مفتی مہتاب وسیم

Quran

مدرسہ دارالعلوم محمدیہ بڈھانہ میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

جلال، آباد، 16 جنوری(قاضی طارق)۔ جلال آباد متصل قصبہ بڈھانہ مدرسہ د ارالعلوم محمدیہ میں قران کریم کی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں قرب وجوار کے علماء کرام نے شرکت کی، دعائیہ تقریب کا آغاز محمد شاہنواز متعلم مدرسہ ہذا کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم محمد انس متعلم مدرسہ ہذا نے پیش کی، پروگرام کی نظامت قاری محمد سلیم صدر مدرس مدرسہ ہذا نے بخوبی انجام دیے, فارغ التحصیل حفاظ کرام حافظ محمد ارحم بن مولانا محمد احمد بڈھانہ حافظ محمد پرویز بن محمد شہزاد بڑھانا حافظ محمد انس بن قاری محمد تسلیم میرٹھ کا قران کریم مکمل کرایا۔

Quran

اس موقع پر مقررین حضرات کے بیانات ہوئے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مفتی مہتاب وسیم قاسمی نے کہا کہ قران کریم ایک عظیم دولت ہے قران کریم میں دنیا و آخرت کے ہر پہلو کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ طلبا جنہوں نے قران کریم کو مکمل کیا اور یہ ملت اسلامیہ کو قران کریم کے ذریعے بتائیے ہوئے راستے پر عمل کرنا چاہئیے اور ترقیات سے ہمکنار ہونا چاہیے، مفتی محمد عیاض حسن نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمانوں کی حالت زار اس بات کا تقاضا کررہی ہے کہ تمام مسلمان خصوصا وارثین انبیاء اتحاد واتفاق اور اجتماعیت کی دعوت دینے اور اس کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ عملی پروگرام اور لاحئیہ عمل بھی بنائیں اج ملت اسلامیہ کا ایک عظیم المیہ یہ ہے کہ وہ ایک اللہ اور ایک رسول اور ایک قران کی حامل ہونے کے باوجودافتراق و انتشار کی شکار ہے، مولانا محمد جابر جولا نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کے حصول علم کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے علم و مطالعہ وسعت میں پیدا کر کے دین اسلام کے لئے ناقابل فراموش تاریخ ساز خدمات انجام دیں، مولانا عاقل شأن نے بھی قران و حدیث پر مفصل روشنی ڈالی خصوصی شرکاء میں قاری ارشد قاری اطہر قاری اسعد قاری عارف قاری فاروق قاری ربانی وغیرہ نے اپنے اہم بیان سے نوازا مجلس کا اختتام مفتی مہتاب وسیم قاسمی کی دعا پر ہوا مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد احمد روحانی نے تمام حاضرین و مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا

Related posts

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

Hamari Duniya

ملک کے سابق صدر عبدالکلام کے یوم پیدائش پر مرزا ملتانی کمیٹی کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد

Hamari Duniya

جمعیت اہلِ حدیث حلقہ شہرت گڑھ، سدھارتھ نگر کا قابلِ ستائش اقدام

Hamari Duniya