22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

انڈین یونین مسلم لیگ نے رمیش بدھوڑی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

IUML

نئی دہلی22ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے مسلم ممبرپارلیمنٹ کنوردانش علی کیلئے قابل اعتراض زبان استعمال کیا ہے۔انہوں نے کنور دانش علی کو ناصرف دہشت گرد کہا بلکہ بھدی گالیاں بھی دیں۔انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوںکے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنا بی جے پی کے کلچر کا لازمی حصہ ہے ۔مسلمانوں کے خلاف نفرت کو مرکزی دھارے میں شامل کیا گیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا’’۔

انہوں نے بدھوڑی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم ہند اور لوک سبھا اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں لوک سبھا کی رکنیت سے خارج کیا جائے۔صرفیکارڈ سے بیان ہٹادینے سے کام نہیں چلے گا۔

Related posts

مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی وارث شہزادہ یعقوب حبیب الدین توسی نے محبوب الٰہی کے دربار میں حاضری دی

Hamari Duniya

محمد طارق صدیقی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

Hamari Duniya

بابر پور سے آپ ممبراسمبلی گوپال رائے نے اپنے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا رپورٹ کارڈ جاری کیا

Hamari Duniya