29.4 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

بہار میں روز گار فراہم کرنے کیلئے پرشانت کشور نے نتیش کمار کو بتائے طریقے

Prashant Kishore

پٹنہ ، 12 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
جن سورسج کے بانی پرشانت کشور نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر روزگار کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش بابو کہتے ہیں کہ سمندر نہیں ہے، اسی لیے بہار میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انفوسیس اور ٹی سی ایس کو سمندر کی ضرورت نہیں ہے۔
پرشانت کشور نے کہا کہ بہار تعلیم کا مرکز بن سکتا ہے ، بہار صحت کی خدمات کا مرکز بن سکتا ہے ، سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے ، بہار میں ٹیکنالوجی کی نوکریاں آسکتی ہیں۔ آج لوگ بتاتے ہیں کہ بہار میں صنعت نہیں لگائی جا رہی ہے کیونکہ اس ریاست میں کوئی معدنیات نہیں ہے۔ آج ٹی سی ایس اورانفوسیس جیسی کمپنیاں ملک میں لاکھوں لوگوں کو نوکریاں فراہم کرتی ہیں۔ٹی سی ایس اورانفوسیس کو معدنیات نہیں چاہیے ، تو کیا ہم ایسی آئی ٹی کمپنیوں کو بہار میں صنعتیں لگانے کی دعوت نہیں دے سکتے۔
پرشانت کشور نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پڑھے لکھے آدمی ہونے کے ناطے کبھی کبھی مضحکہ خیز باتیں کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں سمندر نہیں ہے۔ کوئی بتائے کہ پٹنہ میں سوفٹ ویئر پارک کھل جائے تو سمندر کا اس سے کیا تعلق؟ تلنگانہ میں سمندر نہیں ہے ، لیکن آج اس کے پاس کرناٹک کے بعد ملک میں آئی ٹی پارکس کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں بھی سمندر نہیں ہیں لیکن اس کے علاوہ وہاں کے لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر دو سال بعد عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کہتے ہیں۔ جب نتیش کمار پہلے لالو کے خلاف تھے تو وہ کہتے تھے کہ جھارکھنڈ کی تقسیم کے بعد بہار میں صرف لالو-آلو-بالو ہی رہ گئے ہیں، اسی وجہ سے انڈسٹری نہیں چل رہی ہے۔ اس کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں مل رہا ہے، اسی لیے صنعت نہیں لگائی جا رہی ہے۔ آج کل کہا جا رہا ہے کہ سمندر نہیں اس لیے انڈسٹری نہیں لگائی جا رہی۔ پچھلے 17 سالوں میں وہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ بہار میں صنعتیں کیوں نہیں لگ سکیں۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ کا 2024 لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں تک پہنچنے کیلئے خاکہ تیار

Hamari Duniya

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، بی جے پی اور آرایس ایس پر جم کر برسے راہل گاندھی

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ اقلیتی قرض روزگار منصوبہ سسست روی کا شکار

Hamari Duniya