نئی دہلی، 12 جون(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی کو ان کی سیاسی اور سماجی کارناموں کے اعتراف میں فیس میڈیا کے زیر اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔گروپ کے چیئر مین مشتاق انصاری نے انہیں اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ نے ملک کے تقریباً مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام کرنے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا ہے، جن میں دہلی سے سیاسی اور سماجی طور پر لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے والے لوگ ہیں۔ طارق صدیقی گذشتہ25 سالوں سے معاشرہ کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں اور غریبوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس لئے ان کی خدمت میں ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
طارق صدیقی نے ڈاکٹرمشتاق انصاری اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیلا دکشت حکومت میں 15 سال تک مختلف عہدوں پر فائز رہااور دہلی کے لوگوں کے لئے ان کی خدمات کا خاصہ تھا، انہوں نے مجھے عزت بخشی اور آئین ہند کی تشکیل دینے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرپر ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور مقررین نے آئین اور اس کی اہمیت اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور آئین ہند کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جن لوگوں نے خطاب کیا ان میں پدم شری جتیندر سنگھ شنٹی، سابق ایم ایل اے نصیب سنگھ، حسن احمد،درگاہ نظام الدین کے چیف کاشف نظامی،سروسماج راشٹریہ مہاسنگھ چیئر مین طاہر صدیقی،سیکریٹری محمد جاوید صدیقی،نیاز منصوری،راکیش پرجاپتی، کونسلر سمیر احمد ملک اور جاوید خان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
