نومبر 12, 2026
Regional News علاقائی خبریں

قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے۔ مفتی سفیان احمد مظاہری

جامعہ فیض عام دیوگاؤں میں حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر ایک پُر وقار مجلس ہوئی منعقد 
عظم گڑھ ،(عبد الرحیم شیخ)۔  جامعہ فیض عام دیو گاؤں میں ایک پُر وقار مجلسِ کا انعقاد ہوا ۔یہ مجلسِ جامعہ کے آٹھ ہونہار طلبہ کے قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے پر ہوئی ۔
پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور قاری شمیم احمد استاد جامعہ فیض عام نے نعت پاک پیش کی ۔حفظ مکمل کرنے والے طلبہ میں حفظ عبد اللہ ولد عبد القادر،حافظ عبد الحفیظ ولد محمد عاصم،حافظ محمد کاشف ولد محمد جاوید ،حافظ محمد شارق ولد شمس تبریز،حافظ محمد فہد ولد محمد نسیم،حافظ محمد صارم ولد محمد طالب،حافظ محمد ثاقب ولد محمد سفیان،حافظ حذیفہ ولد محمد ساجد کے نام شامل ہیں ۔
اِس موقع پر خاص طور پر مولانا محمد خالد اعظمی،حامد علی ایڈووکیٹ،شمیم احمد ایڈووکیٹ،صالحین پردھان،مولانا ارشد قاسمی،مولانا اعجاز احمد،مولانا صابر القاسمی،مولانا مصباح الرحمن سمیت بڑی تعداد میں قرب و جوار کے لوگوں نے شرکت کی ۔
اِس موقع پر دو حفاظ کو انعام میں سائیکل دی گئی جنہوں نے صرف آٹھ،نو مہینے میں قرآن کریم کا ففظ مُکمل کیا اُنکے نام ہیں حافظ عبد اللہ ولد عبد القادر،حافظ عبد الحفیظ ولد محمد عاصم ۔
پروگرام كو ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی،مولانا محمد خالد اعظمی،مفتی سفیان احمد نے خطاب کیا ۔
پروگرام کی نظامت مولانا عبد اللہ ناظم اعلیٰ جامعہ فیض عام دیوگاؤں،صدارت مفتی سفیان احمد مظاہری نے کی ۔

Related posts

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News

اسمبلی حلقہ جھنجھار پور کے ایم ایل اے تیش مشرا کو وزارت ملنے پر خوشی کی لہر

Hamari Duniya News

سماجی رواداری کو فروغ دینے کے لیے ابوٹا کی طرف سے دعوت افطار کا اہتمام

Hamari Duniya News