نومبر 12, 2026
Regional News علاقائی خبریں

مدرسہ اسلامیہ دھرہر جمونیا پورنیہ کا پہلا عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر، علما نے تعلیم و تربیت اور اتباعِ سنت پر دیا زور

پورنیہ(جمونیا)12نومبر:مدرسہ اسلامیہ دھرہر جمونیا پورنیہ بہار کے قیام کا پہلا یک روزہ عظیم الشان اجلاس عام بڑے ہی تزک احتشام کے ساتھ 10نومبر2026 کو منعقد ہوا ۔ جسکی صدارت فضیلة الشیخ عبد اللہ الکافی المدنی سابق داعی و مبلغ سعودی عرب اور نظامت کا فریضہ بحسن وخوبی فضیلة الشیخ کلیم الدین السلفی نائب ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث گڈا جھارکھنڈ نے انجام دیا ۔جبکہ مقرر خصوصی کے طور پر فضیلة الشیخ ممتاز احمد العارفی امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث گڈا ، فضیلة الشیخ محمد حسین احمد السلفی مدیر مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ ارریہ بہار،فضیلةالشیخ عبد الحمید السلفی نائب امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث صاحب گنج جھارکھنڈ اور فضیلة الشیخ عبد اللہ سالم قمر چترویدی ارریہ بہار شریک ہوئے ۔مقرری نے اپنے اپنے نیرالے انداز میں کتاب وسنت کی روشنی کو بکھیرااور سامعین کو مدرسہ اسلامیہ کی تعمیر وترقی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے کی نصیحت فرمائی ۔
صدر جلسہ نے خصوصاََ آنے والی نئی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور دین کی حفاظت اور اتباع سنت پر زور دیا ۔ نیز ممتاز احمد العارفی نے صدقہ کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی ۔عبدالحمید سلفی نے امربالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت پر زور دیا جب کے مولانا محمد حسین احمد السلفی نے اعمال صالحہ کی طرف رغبت دلاتے ہوئے انہیں حفاظت کرنے کی نصیحت کی ۔ آخر میں مولانا عبد اللہ سالم قمر چترویدی نے اپنے انوکھے انداز میں سامعین کو اپنی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے دین کی اتباع کرنے اور اپنی زندگی میں دین کو لاگو کرنے کی نصیحت فرمائی ۔
اس جلسے کی کامیابی و کامرانی کے لئے پورے گاوں والوں نے خصوصاََ مولانا شمشیر تیمی ،محمد تسلیم ، محمد سجاد ،محمد خورشید ، محمد افضل ،عامر عبد اللہ ، عبد الرحیم وغیرہم نے دین رات محنت اورکوشش کیا ۔ تمام مقررین انتظامیہ کمیٹی کی خوب تعریف کی اور دین سے جڑے رہنے کی دعا کی۔

Related posts

جامعہ اسسٹنٹ پروفیسر تقرری تنازعہ: بغاوت کے الزام پر ڈاکٹر چنگیز خان کی وضاحت، کہا: مقدمہ پہلے ہی ختم ہو چکا

Hamari Duniya News

بار کونسل اتر پردیش کے رکن کے انتخاب میں 640 وکلاء نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا

Hamari Duniya News

خوشیوں کے لباس مہم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے اور سویاں تقسیم

Hamari Duniya News