نومبر 9, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریں

عورت کی کامیابی، عزت اور مقام دو جہانوں کی شہزادی بی بی فاطمہؑ کے نقش قدم پر چلنے میں ہے:مولا نا سید احسن عاملی

شہزادی
 کائنات میں باپ ہی وہ واحد ہستی جو ہر حال میں بچوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہے: مولانا منور عباس
نئی دہلی، 9 نومبر: خاندانِ نمبردار‘ کی جانب سے منعقد کی گئی دو روزہ مجالسِ عزا اختتام پذیر ہوئیں۔ یہ تقریب مرحوم نوحہ خواں نثار حیدر (فرزندمرحوم محمد ثقلین نمبردار) کی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔اس موقع پرباپ کی اہمیت و مقا م اور اس کی بے لوث محبت و قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مولانا منور عباس نے کہاکہ کائنا ت میں با پ ہی وہ واحد شخص ہے جو حالات چاہے کیسے بھی ہوں، ہمیشہ اپنے بچوں کو کامیاب اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔ مجلس میں سوزخوانی ماسٹر مشیر اختر و ہمنوا صا حبا ن نے کی۔ کلیم عزا چاند فیضی کربلائی اور امید علی کپتان نے پیش خوانی کی۔
مجلس سے قبل، ’توحید المسلمین ٹرسٹ‘ کی جانب سے ایک مختصر نشست کا اہتمام کیا گیاجس کی سرپرستی صدارتی ایوارڈ یافتہ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر الحاج مرزا افتخار حسین نے کی۔تاکہ کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اقدامات اور روشن مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ لکھنو ¿ سے تشریف لائے ٹر سٹ کے نمائندوں نے تنظیم کی جانب سے پیش کردہ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کی تفصیلات بیان کیں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹرسٹ کے ساتھ جڑیں۔
اس موقع پرمولانا مرزا محمد بابر عظمتی قبلہ نے کہا کہ علم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ترقی، کامیا بی اور رضاِ الٰہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ علم کے بغیر نہ دنیا کی ترقی ممکن ہے اور نہ آخرت میں کامیابی۔ اللہ ہمیشہ علم کی بنیاد پر اپنا انتخاب کرتا ہے۔ نظامت کے فرائض ایم ایم بابر نے انجام دیے۔ سوزخوانی ماسٹر علی شیر و ہمنوا صاحبان ، پیش خوانی محمد مہدی، حسن عباس حاشر اور کاشان سلمہ نے پیش کی۔
مولانا سید احسن عاملی مظفر نگری نے بی بی سیدہ (حضرت فاطمہ زہراؑ) کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا کردار دونوں جہانوں کی تمام خواتین کے لیے ایک ’اسوائے حسنہ‘ (ایک مثالی نمونہ) کا کام کرتا ہے۔ عورت کی کامیابی، عزت اور مقام دو جہانوں کی شہزادی (بی بی فاطمہؑ) کے نقش قدم پر چلنے میں ہے۔بعد مجالس جرار حیدر نثار عرف بنٹی نمبردار کی جانب سے تمام پیش خواں حضرات علماءکرام ،سوز خواں حضرات اور نظامت کے فرائض انجام دینے والوں کی شال عزاءاور قاب عکس پیش کیا گیا۔
ان مجالس میں اراکین توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے علاوہ دہلی ،بلند شہر،غازی آباد ،آہار ،شکار پور ،نو ئیڈا گویا مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں مومنین اور احباب نے شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ آقاب حیدر اوکھلا،محمد مہدی شکاری،حاجی افتخارحسین مرزا نوئیڈا ،محمود حسن گوتمپوری ،رجب علی پردھان شا لیمار گارڈن غازی آباد،محسن رضا دہلی،حاجی ثابت علی،صدر انجمن حیدری اصغر علی ببو ،ماسٹر قیصر عباس ،ماسٹر غضنفر علی،آغا نجمی و برادران،اکبر حاجی، ماسٹر مشرف علی،نظر عباس ماسٹر ،ریاضت پردھان، و غیر ہ قابل ذ کر ہیں۔ بعد مجالس جرار حیدر نثار نمبردار کی جانب سے تمام شرکاءو حاضرین و مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related posts

مایاوتی نے بھتیجے آکاش آنند کو بی ایس پی سے پھر نکالا، خاندان کو پارٹی سے زیادہ ترجیح دینے کا الزام

Hamari Duniya News

قانون کی حکمرانی اور تخلیقی وفورکا سنگم، شیریں ظفر کی کتاب ’’عین رشید خان(مونوگراف )‘‘ کا اجرا

Hamari Duniya News

کوٹدوار میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے محافظوں کے خلاف پولیس کارروائی انتہائی تشویشناک: پروفیسر سلیم انجینئر

Hamari Duniya News