نومبر 17, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ بے بنیاد، سعودی حکام نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا

مکہ مکرمہ، 2 اکتوبر : سعودی حکام نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی اور خانہ کعبہ کے قریب مبینہ بم حملے کی کوشش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعے کی حقیقت اس سے مختلف ہے اور کسی خودکش حملہ آور یا دھماکہ خیز مواد سے متعلق دعوے درست نہیں ہیں۔

سعودی پبلک سیکیورٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان کے درمیان خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے خلاف موقع پر ہی فوری کارروائی کی گئی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسے نیابتِ عامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے واضح کیا کہ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور مختلف دعوے تیزی سے گردش کر رہے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش حملہ آور خانہ کعبہ کی جانب بڑھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔ سعودی حکام کی تازہ وضاحت کے بعد ان دعوؤں کی سرکاری طور پر تردید ہوگئی ہے۔

تازہ اپڈیٹ: سعودی حکام نے گرفتار شخص کی شناخت یا واقعے کی دیگر تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی ہیں۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ اسے قانونی کارروائی کے لیے نیابتِ عامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related posts

مشی گن میں عبدل السید کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے کہا تھا جہادی عبدل

Hamari Duniya News

اینویڈیا کے سی ای او نے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ، چین سے مبینہ جاسوسی اور ذاتی زندگی سے متعلق تنازعات بنی اصل وجہ

Hamari Duniya News

CWC اجلاس سے ملکارجن کھڑگے کا تاریخی خطاب: انگریزوں سے چھینا تھا ووٹ کا حق، ایک بار پھر ’’ووٹ کے حق کے تحفظ کی ذمہ داری پھر کانگریس کے کندھوں پر‘‘

Hamari Duniya News