نومبر 16, 2026
Delhi دہلیTop News

ڈاکٹر آزاد خالد اتراکھنڈ حکومت میں وزیر مملکت مقرر،پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر

 جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم یافتہ ہیں خالد آزاد جامعہ ایلومنائی نے وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کا شکریہ ادا کیا،خالد آزاد کو دی مبارکباد

نئی دہلی /دہرادون،اتراکھنڈ 16نومبر: اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر آزاد خالد کو وزیر مملکت مقرر کیے جانے پر ریاست کے مختلف حلقو ں میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ اس تقرری کو ان کے وسیع سیاسی و سماجی تجربے، تنظیم کے سا تھ ان کی وابستگی اور ان کی مسلسل فعال شمولیت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہتعلیمی پس منظر کے حوالے سے ان کا تعلق ملک کی نامور یونیورسٹی میں شمار جامعہ ملیہ اسلامیہ سے رہا ہے؛ وہاں حاصل کی گئی تعلیم نے ان کی شخصیت کو سنوارنے میں مدد دی اور انہیں ایک وسیع اور ہمہ گیر نقطہ نظر فراہم کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آزاد خالد اس سے قبل ریاستی سطح پر تنظیم میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں جنرل سکریٹر ی اور نائب صدر کے عہدے شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے قومی سطح پر مختلف تنظیموں اور کمیٹیوں میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

تنظیمی امور میں ان کا طویل تجربہ اور عوامی مفاد کے لیے ان کا عزم ان کی نمایاں خصوصیات بن چکے ہیں۔ڈاکٹر آزاد خالد کی وزیر مملکت کے طور پر تقرری سے ریاست میں تنظیمی سرگرمیوں کو نئی تقویت ملنے کی توقع ہے، اور ساتھ ہی عوامی خدمت کے اقدامات کو ایک نئی سمت بھی ملے گی۔ اس موقع پرپارٹی کارکنان کے ذریعہ انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے، یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ ریا ست کی ترقی، سماجی ہم آہنگی، نوجوانوں کی بہتری اور عوام کی عمومی فلاح و بہبود کے لیے مکمل خلوص اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔

ڈاکٹر آزاد خالد کی وزیر مملکت کے طور پر تقرری ان کے تجربے، سخت محنت اور تنظیم کے ساتھ ان کی وابستگی کا ایک خراج تحسین ہے۔جامعہ ایلومنائی نے ان کی تقرری پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور خٓلد آزادا کو مبارکباد پیش کی ۔ اتر کھنڈ سرکار میں وزیر مملکت بنائے جانے پرڈاکٹر خالد آزاد نے وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یاد گار بھی پیش کیااورانہیں یقین دلایا کہ وہ ریاستی سرکار کے منصوبوں اور اسکیموں کو جن جن تک لے جائیں گے اور تنظیمی کو مضبوطی دینے کے مزید توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔

Related posts

کھیل کود طلبہ میں نظم وضبط،اجتماعی شعور،باہمی تعاون اور مثبت مسابقہ جیسی اہم صفات پیدا کرتا ہے:پروفیسر سید شاہد علی

Hamari Duniya News

امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک طیارہ حادثہ، 9 افراد ہلاک، رہائشی علاقے میں گر کر طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

Hamari Duniya News

ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے3,117 میں سے2427 افرادشہید قرار

Hamari Duniya News